ETV Bharat / state

BPSC: سوشانت سنگھ راجپوت کی کزن نے پہلی کوشش ہی میں بی پی ایس سی کوالیفائی کیا

author img

By

Published : Jun 10, 2021, 1:03 PM IST

Updated : Jun 10, 2021, 1:16 PM IST

آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی کزن نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) میں 1،207 رینک حاصل کیا۔

سوشانت سنگھ راجپوت کی کزن نے پہلی کوشش میں بی پی ایس سی کوالیفائی کیا

راجیو نگر، پٹنہ کی رہائشی اسسٹنٹ پروفیسر دیویہ گوتم نے انھیں ترغیب دینے پر والدین اور آنجہانی اداکار کا شکریہ ادا کیا۔ دیویہ کو کامیابی کے بعد سپلائی انسپکٹر کے عہدے سے نوازا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت میں، دیویہ نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی ایڈمنسٹریٹر نہیں بننا چاہتی تھیں، لیکن یہ ان کی آنجہانی والدہ للیتا سنگھ کا خواب تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایک ماہرِ تعلیم بننا چاہتی تھیں اور اس وقت وہ پٹنہ ویمن کالج میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔

2017 میں اپنی والدہ کی موت کے بعد دیویہ نے بی پی ایس سی کی تیاری شروع کردی اور اپنی پہلی کوشش میں ہی اس امتحان کو کوالیفائی کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی والدہ کے خواب کو پورا کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔ دیویہ کے مطابق، یہ سوشانت سنگھ راجپوت اور ان کی والدہ تھیں جنہوں نے ان کے والدین کو ضلع سہرسہ سے پٹنہ منتقل کرنے میں مدد کی۔

دیویہ نے ملک کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ شادی کے بعد بھی اپنے خوابوں سے دستبردار نہ ہوں۔ ساتھ ہی اس نے مردوں سے بھی خواتین کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Jun 10, 2021, 1:16 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.