بیرون ملک سے واپس آئے شخص نے قرنطین مرکز میں خود کشی کرلی ہے۔
تین جون کو سعودی عرب سے گیا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر اس شخص کو بودھ گیا کے نگمامانسیٹری میں قرنطین کیاگیا تھا۔ نوجوان بہار کے گوپال گنج کارہنے والا تھا۔
بیرون ملک سے آئے شخص نے قرنطین مرکز میں خودکشی کی ہے۔خودکشی کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے تاہم کہا جارہاہے کہ قرنطین مرکز میں خراب انتظامات اور پریشانیوں کی وجہ اس شخص نے خودکشی کی ہے۔
حالانکہ ضلع انتظامیہ نے قرنطین مرکز میں خراب انتظامات سے انکار کیا ہے اور انتظامیہ کی پریس ریلیز میں کہاگیا ہے کہ قرنطین مرکز کے انتظامات بہتر ہے،افواہ پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے، تین جون کو ہی وکی نامی نوجوان سعودی عربیہ سے واپس آیاتھا۔
وزارت داخلہ حکومت ہند کی ہدایت نامہ اور طے شدہ معیاری طریقہ کار کے مطابق اسے نگما مانیسٹری میں میڈیکل اسکریننگ کے بعد رکھاگیا تھا۔ جہاں سینکڑوں افراد قرنطین میں موجود ہیں ، وہاں کھانے پینے کے ساتھ تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
نگما مانیسٹری کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے ۔ اپنے ذاتی مسئلے سے وابستہ ہوکر خودکشی کرنے کامعاملہ بظاہر معلوم ہوتا ہے۔ متوفی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیجا گیا ہے۔
واضح ہوکہ وندے بھارت مشن کے تحت بیرون ملک میں پھنسے بہاری باشندوں کو گیا ہوائی اڈے پرلایاجارہاہے ، بیرون ملک سے آنے والے افراد کو بودھ گیا میں قرنطین کیاجاتاہے۔