ETV Bharat / state

بہار: کار کی زد میں آنے سے طالب علم کی موت

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 7:18 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سارن میں ایک سڑک حادثے کے دوران 18 سالہ بٹو کمار کی موت واقع ہوگئی۔

بہار: کار کی زد میں آنے سے طالب علم کی موت
بہار: کار کی زد میں آنے سے طالب علم کی موت

بہار میں سارن ضلع کے گڑکھا تھانہ علاقہ میں جمعرات کو کار کی زد میں آنے سے ایک طالب علم کی موت ہوگئی ۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ دریا پور تھانہ علاقہ کے دھنوتی گاﺅں کے رہنے والے گوتم پنڈت کا 18 سالہ بیٹا بٹو کمار اپنے گھر سے چھپرہ شہر کے راجپوت ہائی اسکول میں انگریزی امتحان دینے کے لیے موٹر سائیکل سے جارہا تھا ۔ اسی دوران الونی گاﺅں کے نزدیک نیشنل ہائی وے نمبر 722 پر مخالف سمت سے آرہی ایک کار نے اس کے موٹر سائیکل میں ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بٹو کمار کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔

ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے کار کا تعاقب کرتے ہوئے ڈرائیور کو پکڑکر جم کر اس کی پیٹائی کردی ۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے ڈرائیور کا ابتدائی علاج نزدیکی ہیلتھ مرکز میں کرانے کے بعد اسے حراست میں لے لیا ہے ۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے چھپرہ اسپتال بھیج دیا ہے ۔ اس معاملے میں پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.