ETV Bharat / state

Maulana Sabauddin on Ramzan: روزہ آدمی کو انسان بنانے کے ساتھ انسانیت کے درد کا احساس کراتا ہے - رمضان کی فضیلت

گیا ضلع میں رمضان کے پہلے دن اور پہلے جمعہ کو مساجدنمازیوں سے بھری رہی خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں نے کہاکہ روزہ آدمی کوانسان بنانے کے ساتھ امن مساوات اور دیگر پیغامات دیتا ہے ،کثرت سے عبادت کے ساتھ سبھی کا خیال رکھنے کی تلقین کی گئی ہے۔

روزہ آدمی کو انسان بنانے کے ساتھ انسانیت کے درد کا احساس کراتا ہے

author img

By

Published : Mar 24, 2023, 5:38 PM IST

روزہ آدمی کو انسان بنانے کے ساتھ انسانیت کے درد کا احساس کراتا ہے

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں رمضان المبارک کے پہلے دن اور رمضان کے پہلے جمعہ کو غیر مسلم اکثریتی آبادی والے محلوں میں بھی چہل پہل رہی ، چونکہ رمضان 2023کا آج پہلا جمعہ تھا۔ اس صورت میں خانقاہوں درگاہوں سے متصل مساجد میں زیادہ نمازیوں کی بھیڑ تھی، اطلاع کے مطابق آج سبھی مساجد میں علمائے کرام نے رمضان کی اہمیت اسکی فضیلت اور روزہ کے سائنسی فوائد پر پرمغز خطاب فرمایا۔

خانقاہ چشتیہ منعمیہ ابولعلائیہ رام ساگر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا سیدصباح الدین منعمی نے نماز جمعہ کے بعد ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی سعادتوں رحمتوں وبرکتوں سے رواں برس بھی ہم سبھی مستفید ہونگے،یہ ہمارے لیے خوش نشیبی کی بات ہے۔

رمضان المبارک رحمت برکت سعادت کے ساتھ سائنسی طبی فوائد اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انسان کو انسان روزہ بناتاہے اور یہ ایک ایسا مقدس مہینہ ہے جو غریب بے سہارا ، مفلوک الحال اور بیوہ یتیم کی مدد انکی کفالت اور انہیں شفقت کا احساس کرانے کا مہینہ ہے، اس مہینے کی بے پناہ فضیلت ہے اس مہینہ میں کثرت سے عبادت کریں رب کی بارگاہ میں اپنے گناہوں کی معافی کے طلبگار ہوں۔ قرآن نماز نیک اعمال کے ساتھ کثرت سے دعا کریں اللہ اس مبارک ماہ کے صدقے میں مستقل نمازی پرہیزگار بنادے۔

انہوں نے خانقاہ چشتیہ منعمیہ کے تعلق سے کہاکہ چونکہ یہ خانقاہ جس جگہ پر واقع ہے وہاں مسلم آبادی نہیں ہے ،باوجود کہ رات کے بارہ ایک بجے تک چہل پہل ہوتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے خانقاہ میں دوردراز کے لوگ تراویح کی نماز یہاں ادا کرنے آتے ہیں۔ آس پاس کے ہندو دوکاندار بھی اس کا خیال رکھتے ہیں اور وہ اپنی دوکانوں کو کھولی رکھتے ہیں چہل پہل یہاں رمضان میں بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے اپنی خصوصی گفتگو کے دوران ملک وریاست اور ضلع کی خوشحالی ترقی خیرسگالی ہم آہنگی کی دعا کرنے کی بھی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.