ETV Bharat / state

کشن گنج: سوفیصد ویکسینیشن کے لئے 31 اگست کو خصوصی ویکسینیشن مہم: ڈی ایم - ویکسینیشن کے بارے میں بیداری

کشن گنج میں آئندہ کل یعنی منگل کے روز ہونے والے خصوصی ویکسینیشن مہم میں 36 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

کشن گنج: سوفیصد ویکسینیشن کے لئے 31 اگست کو خصوصی ویکسینیشن مہم: ڈی ایم

author img

By

Published : Aug 30, 2021, 8:03 PM IST

بہار کے ضلع کشن گنج کے ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش نے پیر کو اپنے دفتر میں محکمہ صحت، تعلیم، آئی سی ڈی ایس، جیویکا، پنچایتی راج محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں انہوں نے آئندہ کل یعنی منگل کے روز ہونے والے خصوصی ویکسینیشن مہم میں 36 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا ہے۔

اس ضمن میں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر پرکاش نے کہا کہ 'ضلع میں اس سے قبل منعقدکی گئی کئی ویکسینیشن مہم بہت کامیاب رہی ہے، جو مختلف محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے باہمی تعاون اور لگن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے'۔

ڈاکٹر پرکاش نے کہا کہ تمام ویکسینیشن سائٹس پر کورونا گائیڈ لائن کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس فورس کو تعینات کیا جائے گا۔ ضلع میں 174 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے گئے ہیں اور ہر سائٹ پر 150 افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے، وہیں 2 سے 3 اے این ایم کو کچھ جگہوں پر تعینات کیا گیا ہے، جہاں 300 سے زائد ویکسینیشن کی امید ہے۔

مزید پڑھیں:

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ تمام سینٹر پر ویکسین، سرنج اور ضروری سامانوں کی مناسب مقدار میں فراہم کریں اور بہتر تعاون سے مہم کو کامیاب بنانے کی کوشش کریں۔

سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے کہا کہ ضلع انتظامیہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی اجتماعی کاوشوں کی وجہ سے لوگوں میں ویکسینیشن کے بارے میں بیداری پیدا ہوئی ہے اور اب لوگ ویکسینیشن کیلئے آگے آ رہے ہیں۔ یہ ایک اچھی بات ہے۔

سول سرجن ڈاکٹر سری نندن نے کہا کہ اگلے چھ مہینوں میں ریاست کے چھ کروڑ لوگوں کو کورونا سے بچانے کے لیے ضلع میں خصوصی ویکسینیشن مہم چلائی جائے گی۔ اس طرح کی مہم ضلع میں مسلسل چلائی جائے گی۔ تاکہ ہم کورونا وبا کا خاتمہ کر سکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.