ETV Bharat / state

گیا میں امام کے بیٹے کی جے ای ای ایڈوانس کے امتحان میں نمایاں کامیابی

ضلع گیا میں کوئیں بار گاوں کے رہنے والے سید احمد نے آئی آئی ٹی داخلہ امتحان 'جے ای ای ایڈوانس' کا امتحان پاس کیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ سید احمد کے والد مسجد کے امام ہیں، سید احمد نے کسی کوچنگ کا سہارا نہیں لیا بلکہ روٹین تعلیم کے ذریعہ یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

author img

By

Published : Sep 12, 2022, 10:54 PM IST

گیا میں امام کے بیٹے کی جے ای ای ایڈوانس کے امتحان میں نمایاں کامیابی
گیا میں امام کے بیٹے کی جے ای ای ایڈوانس کے امتحان میں نمایاں کامیابی

ضلع گیا کے امام گنج بلاک میں واقع کوئیں بار گاؤں کے رہنے والے سید احمد نے آئی آئی ٹی داخلہ امتحان 'جے ای ای ایڈوانس ' کا امتحان پاس کیا ہے جس کی وجہ سے اب وہ انجنیئرنگ کی تعلیم مکمل کریں گے۔ سید احمد کے والد مسجد کے امام ہیں اور انہوں نے کم آمدنی کے باوجود اپنے بیٹے کو اعلی تعلیم کے لیے راہیں ہموار کیں۔ حالانکہ سید احمد نے کسی کوچنگ کا سہارا نہیں لیا بلکہ ایک روٹین تعلیم یعنی کہ علاقے کے ایک اسکول سے دسویں کلاس تک کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد شہر میں واقع مرزا غالب کالج سے بارہویں کی تعلیم حاصل کی اور اسی دوران انہوں نے خود سے جے ای ای ایڈوانس امتحان کی تیاری کی۔

ان کی یہ کامیابی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ ان کے والد نے معمولی تنخواہ میں بھی تعلیم کے لیے بیٹے کا بھرپور تعاون کیا۔ دراصل سید احمد کا تعلق ضلع گیا کے ہیڈکوارٹر سے تقریباً 80 کلومیٹر دور امام گنج بلاک کے کوئیں بار گاؤں سے ہے۔ یہ علاقہ پسماندہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے کیونکہ یہاں اچھی تعلیم کے لیے کوئی بڑا ادارہ نہیں ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے احمد نے کہا کہ کسی بھی کامیابی کے لیے سخت محنت و مشقت کی ضرورت ہوتی ہے، والدین تو کسی طرح بچوں کو پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن سب سے اہم یہ ہے کہ طلبہ اپنا مقصد طے کریں کہ ہمیں کیا بننا ہے۔

لیکن اہم بات یہ ہے کہ جو کرنا ہے اس کے بارے میں طلبہ زیادہ نہیں جانتے ہیں خاص طور پر گاؤں دیہات کے طلبہ کے ساتھ یہ اور معاملہ ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنے ہدف سے پیچھے ہٹنا پڑتا ہے یا منزل تک پہنچنے میں کافی وقت لگتا ہے۔ لیکن احمد کا ماننا ہے کہ جب کسی کو اپنے ہدف کو جاننے میں وقت لگے تو کسی ماہر سے رابطہ کریں اور ان سے باریکیوں کو سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ آج ایک ٹرینڈ ہے کہ جب تک آپ کوچنگ نہیں کریں گے، اچھے ادارے میں نہیں پڑھیں گے تب تک آپ کو آئی آئی ٹی، میڈیکل یا دوسرے بڑے امتحانوں میں کامیابی حاصل نہیں کرسکتے لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے۔

اگر کتابوں سے دوستی کرلی اور ماہرین سے باریکیوں سمجھتے رہے تو آپ کو کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انکی اس کامیابی میں والدین کے ساتھ علاقے کے ہی ایک ماہر تعلیم سید شمیم کا بھی بڑا تعاون ہے جنہوں نے انکو بھرپور تعاون کیا ہے۔ واضح رہے کہ احمد کی اس کامیابی سے امام گنج بلاک سمیت ضلع کے طلباء کو تعلیم کے تئیں کافی حوصلہ ملا ہے۔ بتا دیں کہ احمد کے والد مولانا نذیر احمد گاوں کی ہی مسجد کے امام ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.