ETV Bharat / state

پٹنہ: زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف بے سہارا مسلمان

کورونا جیسی وبا کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن نے جہاں غریبوں کے ذریعہ معاش پر منفی اثرات مرتب کیے تو وہیں ان پریشان کن حالات میں کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔ پٹنہ میں فُٹ پاتھ پر زندگی بسر کرنے والے ان غریب مسلمانوں کے حالات انتہائی ابتر ہیں۔

زندہ رہنے کی جدوجہد میں مصروف بے سہارا مسلمان

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:24 PM IST

دارالحکومت پٹنہ کے قلب میں داروغہ رائے پتھ پر واقع ایم ایل اے فلیٹ کے قریب فٹ پاتھ پر گزشتہ چار دہائیوں سے زندگی بسر کرنے والے غریب مسلمان لاک ڈاون کی وجہ سے بدترین حالت کو پہنچ چکے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایک چھوٹی سی پلاسٹک کی جھونپڑی میں کئی بچوں کے ساتھ زندگی بسر کرنے والے غریب مسلمانوں کے گھروں کے سامنے بنے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں۔

لاک ڈاون میں ان غریبوں کی زندگی بد سے بدتر ہوگئی ہے۔ بیشتر خاندانوں کا ذریعہ معاش گداگری اور پرانے کپڑے کا روزگار ہے۔

چولہا
چولہا

کئی دہائیوں سے اس علاقے میں رہنے والے یہ مسلمان صرف ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیے جاتے ہیں اور سیاست دانوں کو یہ انتخابات کے وقت ہی یاد آتے ہیں۔ لاک ڈاؤن سے ان کا معاش تک چھِن گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے اپنا درد بیان کرتے ہوئے ان لوگوں نے کہا کہ ان کے پاس اپنی شناخت کے لئے کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔ ووٹر آئی کارڈ کے علاوہ کوئی شناختی کارڈ انہیں نہیں دیا گیا ہے۔

ان معصوموں کو سیاسی شبدہ بازی کا کوئی علم نہیں، ان کے بچے ننگے بھوکے پیاسے دوڑتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.