ETV Bharat / state

گیا: آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کے 16 افراد گرفتار

author img

By

Published : Jan 9, 2021, 6:36 AM IST

گیا میں آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کا پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کے 16 افراد گرفتار

بہار کے گیا میں ملکی سطح پر آن لائن جعلسازی کرنے والے گروہ کا پولیس نے انکشاف کرتے ہوئے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ شہر بودھ گیا میں واقع ایک پرائیویٹ ریسٹ ہاوس کو کرایے پر لے کر یہ گروہ سرگرم تھا اور یہیں سے اپنے کام کو سرانجام دے رہا تھا۔

اس گروہ کے نشانے پر ساوتھ انڈیا کی ریاستیں تھیں،کرناٹک، بنگلور اور دیگر شہروں کے ایکسپرٹ جعلساز گیا میں رہ کر یہاں کے نوجوانوں کو ٹرینڈ کررہے تھے۔

گروہ کا ماسٹر مائنڈ گیا کا رہنے والا ایک انجنئیر ہے جس نے دوسری ریاستوں سے آن لائن جعلسازی کرنے والے ایکسپرٹ کو یہاں بلاکر بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے کام کو انجام دے رہا تھا۔

ویڈیو

یہ گروہ بڑی کمپنیوں کے ڈیٹا لیکر لوگوں کو ٹارگٹ کرتا تھا اور ان کے اکاونٹ اور اے ٹی ایم کے ذریعے لاکھوں روپے اڑا لیتا تھا جو ان کے جھانسے میں نہیں آتا انہیں آن لائن شاپنگ اور گفٹ نکلنے کا میسج اور گفٹ باوچر بھیجتا تھا، اس کے بعد اگر کسٹمر کا فون آجاتا تو انہیں مطمئن کرکے ان سے ساری تفصیلات حاصل کرکے ان کے اکاؤنٹ کو خالی کر لیتا تھا۔

اس تعلق سے ایس ایس پی ادتیہ کمار نے آج دیر شام ایک پریس کانفرنس کے ذریعے بتایا کہ ان کے نشانے پر یہ گروہ تھا تاہم کس مقام سے یہ گروہ جعلسازی کرتا ہے اس کی اطلاع انہیں نہیں تھی۔

اسی دوران خفیہ اطلاع ملی کہ بودھ گیا میں ایک گروہ جعلسازی کے کاموں کو انجام دینے میں سرگرم ہے جس کے بعد سٹی ایس پی راکیش کمار کی قیادت میں پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے کر کارروائی کی ہدایت دی گئی، ٹیم نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے گروہ کے سولہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمین کے پاس سے پولیس نے دو کلو نقلی سونے کے سکے، 40 اے ٹی ایم کارڈ، بارہ عدد بینک کے پاس بک، 24 عدد قیمتی موبائل فون اور 21 عدد سمپل فون اور بڑی تعداد میں سم کارڈ، 14 عدد فرضی اسٹمپ، موٹر سائیکل، لیپ ٹاپ اور دیگر سامان و کاغذات برآمد کی ہے۔

ایس ایس پی آدتیہ کمار نے مزید کہا کہ گروہ کے ذریعے اے ٹی ایم اور شاپنگ کے نام پر فرضی کال سینٹر بھی بنائے گئے تھے جہاں پر ہر علاقے کی زبان کے جانکار تھے اور اسی زبان میں بات کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ضلع گیا کا رہنے والا روشن کمار جو بی ٹیک انجنئیر ہے وہ گروہ کا سرغنہ ہے، روشن کمارضلع گیا اور اطراف کے ضلع کے نوجوانوں کو جو کمپیوٹر میں ماہر ہیں انہیں تربیت دیتا تھا اور بڑی کمپنیوں سے کسٹمر کے ڈیٹیلز لے کر ان کو آن لائن شاپنگ کے لیے مجبور کرتا تھا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ اس گروہ کا نیٹ ورک بڑا ہے اس لیے ابھی کاروائی جاری ہے، ہوٹل کو سیل کردیا گیا ہے، ہوٹل مالک کو جعلسازی کی خبر تھی جو فی الحال فرار ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں نو افراد بنگلور اور کرناٹک کے ہیں جبکہ بقیہ گیا، نوادہ اور نالندہ ضلع کے رہائشی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.