ETV Bharat / state

Bihar Political Crisis: بی جے پی کی غداری سے متعلق 6 آڈیو کلپس ہونے کا جے ڈی یو نے دعویٰ کیا - Six audios to prove treachery by a party

ذرائع کے مطابق جے ڈی یو کے پاس چھ سے زیادہ کال ریکارڈنگ موجود ہیں جسے ایک ایم ایل اے نے خود ریکارڈ کیا۔ ان کال ریکارڈنگ میں ایک مخصوص پارٹی کے لیڈروں نے انہیں کروڑوں روپے کے علاوہ وزیر بنانے کی پیشکش بھی کی ہے۔ Bihar Political Crisis

Six Audios To Prove 'treachery' By A Party, Claim JD(U) Sources
جے ڈی (یو) کے پاس چھ سے زائد ریکارڈنگ ہیں، پارٹی ذرائع
author img

By

Published : Aug 9, 2022, 2:14 PM IST

پٹنہ: جے ڈی یو کی اہم میٹنگ پٹنہ میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ ذرائع کی مانیں تو پارٹی کی اعلیٰ قیادت یعنی نتیش کمار کے این ڈی اے سے باہر ہونے اور عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی صورت میں بی جے پی کو 'بے نقاب' کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جنتا دل (یونائیٹڈ) کی اعلیٰ قیادت کے پاس چھ سے زیادہ آڈیو ریکارڈنگ ہیں، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس کے اراکین اسمبلی اور وزراء کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے خلاف بغاوت کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ حالانکہ یہ واضح نہیں ہے کہ جے ڈی (یو) ایم ایل ایز کو کس پارٹی اور لیڈروں نے پیشکش کی تھی۔ Bihar Political Crisis

راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اتوار کو اپنے بیان کے دوران 'چراغ ماڈل' کی طرف اشارہ کیا تھا، جسے ایک خاص پارٹی نے نتیش کمار اور جے ڈی (یو) کو کمزور کرنے کے لیے استعمال کیا تھا، جس کی وجہ سے جے ڈی (یو) صرف 43 سیٹیں جیت سیٹیں جیتی تھیں۔ للن سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس نتیش کمار اور جے ڈی یو کے خلاف سازش کے ثبوت ہیں۔ 'چراغ ماڈل' صرف ایک ٹریلر تھا، اصل فلم بہت لمبی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جے ڈی یو کے پاس چھ سے زیادہ کال ریکارڈنگ ہیں، جنہیں ایم ایل اے نے خود ریکارڈ کیا ہے۔ ان کال ریکارڈنگ میں ایک مخصوص پارٹی کے لیڈروں نے انہیں کروڑوں روپے کے علاوہ وزیر بنانے کی پرکشش پیشکش بھی کی ہے۔ ذرائع نے کہاکہ "نتیش ایک خاص پارٹی کو بے نقاب کریں گے اور ملک کو ایک مضبوط پیغام دیں گے کہ ان کی حکومت کو ختم کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔ انہوں نے صرف اپنے اور اپنی پارٹی کے خلاف سازش کی وجہ سے اپنا فیصلہ بدلا۔ انہوں نے جو بھی کیا اپنی پارٹی کو بچانے کے لیے کیا ہے'۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.