ETV Bharat / state

Launch of Book Shaur-E-Sukhan: عزیز حمزہ پوری کے شعری مجموعہ 'شعور سخن' کا رسم اجرا

گیا میں عزیز حمزہ پوری Aziz Hamzapuri کے شعری مجموعہ 'شعور سخن' کا رسم اجرا عمل میں آیا۔ عزیز حمزہ پوری شعبہ سائنس کے ماہر ہیں، تاہم اردو سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں اور وہ شاعری میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی ان کی کئی کتابیں منظرعام پر آچکی ہیں۔Launch of Book Shaur-E-Sukhan

author img

By

Published : Jun 27, 2022, 4:26 PM IST

Launch of Book Shaur-E-Sukhan
عزیز حمزہ پوری کے شعری مجموعہ 'شعور سخن' کا رسم اجراء

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع شیرگھاٹی میں انجمن ترقی اردو بہار Anjuman-e-Taraqqi Urdu Bihar و عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیر اہتمام حمزہ پور میں مشہور شاعر انجینیئر عزیر حمزہ پوری کے شعری مجموعہ 'شعور سخن' کی رسم اجراء تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انجمن ترقی اردو بہار شاخ شیرگھاٹی کے سکریٹری محمد علی نے بتایا کہ معروف شاعر حمزہ پوری کی صدارت میں منعقدہ رسم اجراء تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر خانقاہ کریمیہ بیتھو شریف کے سجادہ نشیں سید شاہ غفران اشرفی اور مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر احسان تابش شامل ہوئے۔ Launch of Book Shaur-E-Sukhan

رسم اجرا کے موقع پر موجود مہمانوں نے اس کتاب کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مجموعہ میں حمد، نعت، قطعات، رباعیات، نظمیں اور بہترین غزلیں بھی شامل ہیں۔ مہمانوں نے عزیر حمزہ پوری کے شعری مجموعہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موصوف سائنس کی دنیا میں رہ کر بھی اپنی زبان اردو نہیں بھولے بلکہ اردو ادب سے لگاؤ اور فن شاعری کی منزلیں طے کرتے رہے۔ Launch of Book Shaur-E-Sukhan

یہ بھی پڑھیں: Launch of Book Aqs e Khayal: بھوپال میں کتاب 'عکس خیال' کا رسم اجراء

اس موقع پر ریٹائرڈ ڈی ایس پی سید محمد اشفاق نے کہا کہ اردو کا فروغ اسی طرح سے ہوگا اور ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم کسی بھی عہدے پر فائز ہوں اپنی مادری زبان سے گہرا لگاؤ رکھیں، اس کا استعمال کریں، جتنی کثرت سے اپنی زبان کا استعمال کریں گے، اتنا ہی زبان کا فروغ ملےگا۔ واضح رہے کہ عزیز حمزہ پوری پیشہ سے انجنیئر ہیں اور وہ ملازمت میں ہیں باوجود کہ وہ اردو کے فروغ اور شعرو شاعری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ Launch of Book Shaur-E-Sukhan

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.