ETV Bharat / state

شکتی ملک کی اہلیہ نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

آر جے ڈی کے باغی رہنما شکتی مَلِک کو مرغی فارم روڈ واقع رہائش گاہ پر گزشتہ روز تین نقاب پوشوں نے یکِ بعد دیگرے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

bihar
bihar
author img

By

Published : Oct 6, 2020, 2:42 AM IST

آر جے ڈی کے ایس سی ایس ٹی یونٹ کے سابق سیکریٹری شکتی ملک کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

ملک کی اہلیہ خوشبو دیوی نے کہا کہ 'قاتلوں نے ان کے شوہر کو گھر میں گھس کر قتل کر دیا۔ انہوں نے قاتلوں کے خلاف بیان دیا، ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ ان کی اور ان کے بچوں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے حکومت سے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں خوشبو نے بتایا کہ 'ان کے شوہر آر جے ڈی کے لیے کام کر رہے تھے۔ وہ ارریہ میں واقع رانی گنج اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن ٹکٹ کے عوض تیجسوی اور تیج پرتاپ نے ان سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رقم نہیں دے پانے پر انہیں ٹکٹ دینے سے منع کر دیا گیا تو ملک نے آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد سے انہیں مسلسل دھمکی دی جا رہی تھی۔'

شکتی ملک کی اہلیہ نے سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا

خوشبو نے بتایا کہ 'آر جے ڈی اس سیٹ سے کالو پاسوان کو ٹکٹ دے رہی ہے۔ ملک کے آزاد امیدوار کے طور پر لڑنے کا اعلان کرنے کے بعد کالو انہیں راستے سے ہٹانا چاہ رہا تھا۔ اس نے رانی گنج علاقے میں بدمعاشوں کے ساتھ ایک مہینہ پہلے بھی ملک پر قاتلانہ حملہ کیا تھا لیکن تب ملک نے کسی طرح تھانے پہنچ کر جان بچائی تھی۔ انہوں نے ارریہ ایس پی سے بھی اس کی شکایت کی تھی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.