ETV Bharat / state

Police firing in Katihar بہار میں احتجاج کے دوران ہنگامہ، پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک

بہار کے کٹیہار ضلع میں بجلی فراہمی کے مطالبے کو لے کر لوگ احتجاج کر رہے تھے اسی دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں پولیس نے فائرنگ کردی جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔

several killed after police opens fire on people protesting in katihar district of bihar
بہار میں احتجاج کے دوران ہنگامہ، پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 26, 2023, 4:54 PM IST

Updated : Jul 26, 2023, 5:49 PM IST

بہار میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ، پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک

کٹیہار: بہار کے کٹیہار ضلع میں پولیس فائرنگ سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے بارسوئی میں ایس ڈی او آفس کے قریب بجلی کی فراہمی کے مطالبہ کو لے کر احتجاج کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی۔ اسی دوران پولیس نے فائرنگ شروع کر دی، جس میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جب کہ دو افراد بعد میں اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ ساتھ ہی پولیس حالات کو قابو کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک: مرنے والے تین افراد میں سے بسال گاؤں کے رہائشی خورشید عالم (34 سال) کی موت کی تصدیق پولیس افسر نے کی ہے۔ اس کے علاوہ چاپکھود پنچایت کے نیاز عالم (32 سال) اور ایک اور شخص ہے جس کی ابھی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ لاٹھی چارج میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گاؤں والوں کا کیا کہنا ہے؟: مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سہ پہر تین بجے کے قریب وہ محکمہ بجلی کے رویہ کے خلاف احتجاج کرنے گئے تھے۔ اس دوران پولیس نے ان پر فائرنگ شروع کر دی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 5 لوگوں کو گولی ماری گئی جس میں سے 3 لوگ ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق بجلی مینٹیننس کے کام کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 11 بجے تک بجلی کی سپلائی منقطع رہی جس کی وجہ سے مشتعل لوگوں نے پُران پور کے بستول چوک اور برسوئی بلاک ہیڈ کوارٹر کے قریب مین روڈ کو بلاک کر دیا تھا۔

Last Updated : Jul 26, 2023, 5:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.