ملک کے اکثر علاقوں کی طرح گیا میں بھی روح افزاء ندارد ہے۔گیا میں روح افزا کی عدم دستیابی سے روزے دار مایوس ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'وہ ہر روز ایجنسیوں کے چکر لگارہے ہیں لیکن روح افزاء کہیں بھی موجود نہیں ہیں'۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ 'روح افزاء کے بغیر افطاری بالکل پھیکی لگتی ہیں'۔
ایجنسی مالکین کا کہنا ہے کہ روح افزا کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے ہر روز وہ 50 سے زائد خریداروں کو منع کرتے ہیں'۔
واضح رہے کہ روح افزاء تیار کرنے والی کمپنی 'ہمدرد' نے چند روز قبل باضابطہ بیان جاری کیا تھا جس میں انھوں نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ بہت جلد روح افزا مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اس ماہ رمضان میں روح افزاء ملک کے بازاروں میں دستیاب ہوتا ہے یا نہیں؟ کیا روزے داروں کو روح ازاء کا لطف اٹھانے کے لیے ایک اور سال کا انتظار کرنا پڑیں گا۔