پولیس ذرائع نے بتایاکہ مسافروں سے بھری ایک بس بھاگلپور سے سہرسہ جارہی تھی تبھی جگت پور گاﺅں کے قریب تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ہوگئی۔ جس میں کویتا دیوی (40) نامی خاتون کی موت ہوگئی۔ وہ کھگڑیا ضلع کے بیلدور کی رہنے والی تھی۔
ذرائع نے بتایاکہ سبھی زخمیوں کو بھاگلپور میڈیکل کالج ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے تین لوگوں کی حالت نازک ہے ۔
اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے جبکہ دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرارہوگئے۔