ETV Bharat / state

RJD Protest in Patna: آر جے ڈی کارکنان کا احتجاج - پندرہ سال بے مثال پروگرام

منگل کے روز آر جے ڈی کارکنان پٹنہ شہر کے انکم ٹیکس گولمبر کے پاس پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

RJD Protest in Patna: آر جے ڈی کارکنان کا احتجاج

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 2:09 PM IST

ریاست بہار میں این ڈی اے اتحاد نتیش حکومت Nitish Government پندرہ سال بے مثال پروگرام کے تحت مختلف اضلاع میں عوام کو اپنی حصولیابی سے روبرو کرا رہی ہے۔

RJD Protest in Patna: آر جے ڈی کارکنان کا احتجاج

جے ڈی یو کے سینیئر رہنماؤں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ بہار کے تمام اضلاع میں پندرہ سال میں بہار کی ترقی کو بتائیں۔

وہیں دوسری جانب نتیش کمار کے 'پندرہ سال بے مثال' کو عظیم اتحاد نے مکمل فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نتیش کمار نے پندرہ سال میں بہار کو ترقی کی بجائے تنزلی کی طرف لے گئے ہیں۔'

اسی ضمن میں آج آر جے ڈی کارکنان پٹنہ شہر کے انکم ٹیکس گولمبر کے پاس پہنچے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا پتلا نذر آتش کرتے ہوئے نعرے بازی Protest Against Nitish Kumar کی۔

اس جلوس کی قیادت آر جے ڈی طلباء یونین کے ریاستی صدر گگن کمار نے کیا۔ اس موقع پر گگن کمار نے کہا کہ 'آج بہار میں چاروں طرف ہاہا کار مچا ہوا ہے۔ بے روزگاری کی وجہ سے نوجوان روزگار مانگنے سڑکوں پر نکل رہے ہیں تو نتیش جی کی پولیس ان پر لاٹھیاں برسا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجکاری کے خلاف جن ادھیکار پارٹی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'بدعنوانی اس قدر شباب پر ہے کہ رشوت لیکر یہاں کی یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تقرری ہو رہی ہے۔ وزیر کے باڈی گارڈ کے پاس سے غیر قانونی روپے برآمد ہو رہے ہیں، پھر کس بات کا نتیش کمار جی پندرہ سال بے مثال بنا رہے ہیں۔'

طلبا یونین کے رکن آشوتوش کمار یادو نے کہا کہ 'یہ پندرہ سال بے مثال نہیں بلکہ پندرہ سال خود احتسابی کا سال ہے، یہاں کی عوام خود کو ٹھگا ہوا محسوس کر رہی ہے۔ عوام نے جس امید سے نتیش کمار کو اقتدار سونپی تھی وہ اس میں ناکام ثابت ہو رہے ہیں تو لوگوں کا دھیان بھٹکانے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کر خود بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.