پٹنہ : شہر کے پیر بہور تھانہ میں ڈی ایس پی کے ساتھ بدسلوکی معاملے میں ایک نیا موڑ آ گیا ہے، اس معاملے میں جس سابق ایم ایل سی کا نام سامنے آ رہا تھا۔ اس سے اب راشٹریہ جنتا دل نے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔پارٹی نے صاف طور سے کہا ہے کہ ان کا گزشتہ آٹھ سالوں سے پارٹی کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔پارٹی میں ان کی سرگرمی بھی نہیں رہی ہے، راجد نے انہیں آٹھ سال قبل ہی پارٹی سے معطل کر دیا تھا،۔وہ پارٹی کے رکن نہیں ہیں۔اگر کسی معاملے میں وہ ملوث ہیں تو پولیس اپنا کام کرے گی. RJD State Spokesperson Ayaz ahmed Says RJD Suspend Anwar Ahmed Eight Years Ago
راجد کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ سابق رکن کونسل انور احمد پارٹی کے رکن نہیں ہیں، آٹھ سال قبل ہی پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں آر جےڈی سے نکال دیا گیا ہے، مگر میڈیا ہاؤس میں اسے راجد سے جوڑ کر خبریں چلائی جا رہی ہیں جو صحیح نہیں ہے۔
راشٹریہ جنتادل کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہاکہ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جمہوریت کے چوتھے ستون کے کچھ لوگ پارٹی کی طرح کام کر رہے ہیں. بہار میں قانون کا راج ہے، کوئی قانون توڑے گا تو انتظامیہ اسے قیمت پر نہیں بخشے گا. خاص ہو یا عام سب کے لیے قانون برابر ہے. راجد نے اس معاملے کو پوری سنجیدگی سے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Sham e Ghazal in Patna:طلعت عزیز نے کیا ’شام غزل‘ میں حاضرین کو مخمور
اعجاز احمد نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے اس لئے وہ بلاوجہ اسے آٹھ سال پرانے معاملے کو طول دے رہی ہے، بی جے پی دوسروں پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے اپنا دامن دیکھ لے، بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت قائم ہے، یہاں نہ کوئی افسر شاہی ہے اور نہ قصوروار کے حامی ہیں، جنتا راج ہے اور اس راج میں ناانصافی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی.