ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے بیئو تھانہ علاقے میں سبکدوش ڈی ایس پی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ منتری منڈل کالونی میں سبکدوش ڈی ایس پی چندر (68) نے ذہنی تناؤ کے سبب لائسنسی پستول سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ موقع سے پولیس نے خودکش نوٹ برآمد کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔