ETV Bharat / state

Journalist Shamshad Anjum passed away: معروف صحافی شمشاد انجم کا دہلی میں انتقال

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 11:23 AM IST

معروف صحافی شمشاد انجم خان کا دہلی میں انتقال ہوگیا، انکی عمر تقریبا 49برس تھی، پسماندگان میں اہلیہ سمیت دو بیٹی اور ایک بیٹا ہے، مرحوم ضلع گیا کے امام گنج بلاک کے کوٹھی گاوں کے رہنے والے تھے، انتقال کی خبر ملتے ہی علاقہ سوگوار ہوگیا۔ The People of Gaya are mourning the death of journalist Shamshad Anjum

شمشاد انجم
شمشاد انجم

ریاست بہار کے ضلع گیا کے رہنے والے شمشاد انجم سہارا گروپ پروڈکشن ہیڈ تھے،اطلاع کے مطابق شمشاد انجم کو اتوار کو اچانک سینے میں درد ہوا جسکے بعد اہل خانہ انہیں ہولی فیملی ہسپتال لےکر پہنچے، جہاں ایمرجنسی وارڈ میں انکا علاج شروع ہوا تاہم اچانک آٹھ بجے کے دوبارہ دل کا دورہ پڑا جسکے بعد انہیں آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا لیکن وہ داعی اجل کو لبیک کہ گئے۔

people of Gaya are mourning the death of journalist Shamshad Anjum

سوشل میڈیا پر ان کی موت کی یہ خبر پھیلتے ہی دوستوں نے تعزیتی پیغامات پوسٹ کرنا شروع کردیے،حالانکہ شمشاد انجم کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی صحافت سے وابستہ افراد، سیاسی وسماجی کارکنان اور انکے آبائی گاوں وعلاقے لوگوں کو یقین نہیں آیا،اسکے بعد ان کے موت کی تصدیق کی گئی،انکے انتقال پر آبائی ضلع گیا سوگوار ہے۔

مزید پڑھیں:سئینیر صحافی ایس اے شاد کے انتقال سے وزیراعلیٰ غمگین

واضح ہوکہ مرحوم سہارا میں پروڈکشن ہیڈ تھے، اس سے پہلے وہ زی نیوز میں بھی پروڈکشن ہیڈ کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، دہلی کے بٹلہ ہاوس علاقے میں رہتے تھے، آج بعد نماز عصر جنازہ کی نماز جامعہ ملیہ میں ادا کی جائے گی، جبکہ انہیں بٹلہ ہاوس قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.