ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے انتخابی تشہیر کا آج آخری دن - JK assembly elections 2024

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔ جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ یکم اکتوبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔ غور طلب ہے کہ 2014 کے بعد پہلی بار 2024 میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔

JK assembly elections 2024
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 9:47 AM IST

حیدرآباد: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 کا آغاز ہوگیا ہے۔ پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوئی تھی۔ جب کہ دوسرا مرحلہ 25 ستمبر بروز بدھ کو ہوگا۔ سیاسی جماعتیں ووٹنگ کے اس مرحلے کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کی مہم کا آج آخری دن ہے۔ انتخابی تشہیر آج شام 5 بجے بند ہو جائیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ووٹنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو، دوسرا مرحلہ 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹ یکم اکتوبر کو ڈالے جائیں گے۔ وہیں ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ 2014 کے بعد پہلی بار 2024 میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ بھارتیہ جنتا پارٹی نے کہا کہ اس بار بھی یہاں بی جے پی کی حکومت بنے گی۔

غور طلب ہے کہ 18 ستمبر کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر ووٹنگ ہوئی تھی۔ اس مرحلے میں تقریباً 61.13 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ اس بار 26 سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جانکاری کے مطابق مرکز کے زیر انتظام علاقے کی ان 26 سیٹوں میں راجوری اور پونچھ اضلاع کی 8 اسمبلی سیٹیں شامل ہیں۔ اس سے قبل کشمیر دورے پر گئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم مودی نے کہا کہ تین خاندانوں نے اس ریاست کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ اب یہ الیکشن یہاں کا مستقبل بدل دے گا۔ آنے والا وقت جموں و کشمیر میں ترقی کی ہواؤں کی کہانی لکھے گا۔

انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 کو کسی بھی قیمت پر نہیں ہٹایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کا اثر واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پتھراؤ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ مخالفین کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ ان لوگوں نے صرف اپنے لیے اچھا کیا ہے۔ یہاں کے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر دے دیئے۔ اب نوجوان خاموش نہیں رہیں گے۔ میں ان پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ جموں و کشمیر میں پاکستان کا ایجنڈا نافذ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

معلق اسمبلی کا کوئی امکان نہیں، بی جے پی ایسا چاہے گی لیکن یہ ہونے والا نہیں: عمر عبداللہ

جب چین سے بات چیت کی جاسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ امت شاہ سے فاروق عبداللہ کا سوال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.