بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے آج نمبلہ علاقے میں ایک عظیم الشان روڈ شو اور کارکنوں کے اجلاس کا انعقاد کیا۔ روڈ شو اور اجلاس کی قیادت جے کے این سی کے امیدوار ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے کی۔ اپنی تقریر میں انہوں نے پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔
روڈ شو اور کارکنان کے اجلاس میں عوام سے جاری اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو بڑھ چڑھ کر ووٹ دینے کی اپیل کی گئی۔ وہیں مقامی باشندوں اور پارٹی اراکین بڑی تعداد میں اس اجلاس میں شرکت کی۔ اس تقریب کو اتحاد کے ایک رہنما خالد معراج لون کی موجودگی سے مزید تقویت ملی، جنہوں نے ڈاکٹر سجاد شفیع اوری کی امیدواری کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر سجاد شفیع اوڑی نے اپنے خطاب میں حلقہ میں جے کے این سی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے عوامی اتحاد اور اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے اُوڑی کے لوگوں کو درپیش ترقیاتی چیلنجز پر روشنی ڈالی اور ان کی شکایات کو دور کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ اس دوران خالد معراج لون نے بھی تقریر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انتخابات میں ڈاکٹر سجاد شفیع کی حمایت کریں۔ انہوں نے خطے کی ترقی کے لیے ان کی لگن اور وژن کا حوالہ دیا۔
جب چین سے بات چیت کی جاسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں؟ امت شاہ سے فاروق عبداللہ کا سوال