ETV Bharat / state

Reaction Of Local Residents کاونسلر ابرار احمد کے استعفیٰ کو مقامی باشندوں نے مایوس کن قراردیا - مقامی باشندوں نے مایوس کن قراردیا

گیا کے وارڈ کونسلر ابرار احمد کے استعفیٰ کے معاملے پر لوگوں کے اپنے اپنے تاثرات ہیں حالانکہ سبھی نے کاونسلر کے استعفیٰ پر مایوسی ظاہر کی ہے غورطلب ہےکہ ابرار احمد استعفیٰ کی خبر سب سے پہلے ای ٹی وی بھارت نے شائع کیا تھا Reaction Of Local Residents

کاونسلر ابرار احمد کے استعفیٰ کو مقامی باشندوں نے مایوس کن قراردیا

author img

By

Published : Feb 10, 2023, 9:13 PM IST

کاونسلر ابرار احمد کے استعفیٰ کو مقامی باشندوں نے مایوس کن قراردیا

گیا:ریاست بہار کے گیا میونسپل کارپوریشن کا وارڈ نمبر 26 سرخیوں میں ہے یہاں کے کاونسلر ابرار احمد نے استعفیٰ دے دیا تاہم انکے استعفیٰ کے بعد وارڈ میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ہر کوئی اپنا نظریہ اور تاثرات پیش کررہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت نے استعفی کے تعلق سے سب سے پہلے اہتمام کے ساتھ خبر شائع کیا تھا اور اس خبر کے شائع ہونے کے بعد سے میونسپل کارپوریشن اور وارڈ کی سیاست میں ابال آگیاہے۔

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت اردو نے آج وارڈ نمبر 26 کے ووٹروں سے ان کے تاثرات کو لیکر گفتگو کی تو کئی افراد نے کہا کہ وارڈ کاونسلر ابرار احمد عرف بھولا میاں کے اس فیصلے پر مایوسی ہوئی ہے کیونکہ انہیں انتخاب میں یہاں کے حق رائے دہی کا استعمال کرنے والوں نے انہیں اس پوزیشن پر کھڑا کیا کہ وہ بلا مقابلہ انتخاب جیتے لیکن اب فیصلہ تکلیف دہ ہوگا

حالانکہ کچھ لوگوں نے فیصلے پر کہاکہ ابرار احمد نے وارڈ کی ترقی خوشحالی اور بہتر سمجھ کر ہی دیا ہوگا وہ آگے جو فیصلہ لیں گے ۔انہیں قابل قبول ہوگا جبکہ وارڈ نمبر 26 نیوکریم گنج روڈ نمبر ایک کے باشندہ سہیل احمد نے کا کہنا تھا کہ جب یہاں دوبارہ الیکشن کی کاروائی ہوگی تو اس وقت کا کیا ماحول ہوگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔ ابرار احمد اچھا کام کررہے تھے۔ انہوں نے کیوں استعفیٰ دے دیا ؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے لیکن یہ بھی کہنا کہ وہ اپنے کسی دوست کو یہاں بلامقابلہ اپنی طرح جیت سے ہمکنار کرادیں گے یہ کہ پانا مشکل ہے ،

کیا ہے معاملہ :
دسمبر 2022کے میونسپل کارپوریشن کے انتخاب میں وارڈ نمبر 26سے ابرار احمد عرف بھولا میاں بلامقابلہ جیت درج کرلیا تھا تاہم انکے ایک قریبی دوست وسابق ڈپٹی میئر موہن شریواستو کی وارڈ نمبر 11سے شکست ہوگئی ، موہن شریواستو کا بیس برسوں سے کارپوریشن پر قبضہ ہے اور وہ گزشتہ پندرہ برسوں سے ڈپٹی میئر تھے لیکن اس مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہونے کے ساتھ دونوں عہدہ ایس سی ایس ٹی کے لئے ریزرو ہوگیا۔ جس کی وجہ سے موہن شریواستو ڈپٹی میِئر کا انتخاب نہیں لڑسکے۔ تاہم انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے پر اپنے امیدوار کھڑے کیے اور دونوں کو جیت سے ہمکنار بھی کرایا تاہم اس دوران وہ اپنے وارڈ سے خود ہار گئے یہ بات انکے دوست بھولا میاں کو برداشت نہیں ہوئی اور انہوں نے گزشتہ دنوں استعفیٰ پیش کردیا۔

ابرار احمد اور موہن شریواستو کی کوشش تھی کہ استعفیٰ کا معاملہ منظر عام پر نہیں آئے اور اس پورے استعفیٰ کی کاروائی کو پوشیدہ رکھا گیا تھا تاہم ای ٹی وی بھارت نے گزشتہ 6فروری کو اہتمام کے ساتھ اس حوالے سے رپورٹ شائع کیا۔

یہ بھی پڑھیں:Hindu Muslim Unity is Must ملک سے نفرت کا خاتمہ ضروری، نوجوان ہندو مسلم اتحاد کیلئے کام کریں، عمیر خان

ابرار احمد نے خصوصی انٹرویو میں اس کا اعتراف کیا کہ انہوں نے استعفیٰ دے دیا ہے ابرار احمد کے استعفیٰ کو زیادہ تر شہر کے لوگوں نے ہندو مسلم ایکتا کے طور پر بہترین مثال بھی بتایا اور کہاکہ ایک مسلم دوست نے ہندو دوست کے لیے اپنی سیٹ سے استعفیٰ دے دیاہے وہیں رپورٹ شائع ہونے کے بعد گیا میونسپل کارپوریشن کی سیاست میں ابال آگیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.