عالمی سطح پر کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اس کو دیکھتے ہوئے مشرقی وسطی ریلوے نے ایک نئی پہل کی شروعات کرتے ہوئے اپنے 208 سلیپر کوچوں کو ائیسولیشن وارڈ میں تبدیل کر رہا ہے ، اس کی جانکاری ریلوے کے چیف تعلقات عامہ راجیش کمار نے دی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے نے ابھی تک 11 کوچ کو آئیسولیشن وارڈ میں رتبدیل بھی کر چکا ہے۔
مشرقی وسطی ریلوے کے چیف تعلقات عامہ کے افسر راجیش کمار نے کہا کہ ریلوے حکومت ہند کی صحت کی دیکھ بھال کی کوششوں میں حصہ لے رہی ہے ۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں ہر روز اس وائرس میں اضافہ ہورہا ہے۔ لہذا ، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ، ریلوے حکومت کے ہر اقدام پر عمل کرنے کے لئے تیار ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے ریلوے اپنے 208 کوچوں کو ائیسولیشن میں تبدیل کر رہا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں 11 وارڈز تیار بھی کر لیا گیا ہے۔ باقی 193 کوچوں کے تبادلوں کا کام آخری مراحل میں ہے۔
اس دوران راجیش کمار نے بتایا کہ 208 کوچوں کو ائیسولیشن میں تبدیل کرنے کے بعد 16 سو 64 بیڈ دستیاب ہوں گے۔ جس سے ریلوے کی ان کوششوں سے، نہ صرف کورونا وائرس کو ہرانے میں مضبوطی ملے گی، بلکہ ملک کو بھی طاقت ملے گی۔