پٹنہ: دہلی میں کسانوں کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف جاری احتجاج کی حمایت میں ہفتہ کے روز بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں آر جے ڈی نے کی۔
اس دوران راسٹریہ جنتادل کے زیرقیادت عظیم اتحاد کے کارکنان نے کسانوں کی حمایت میں سڑکوں پر اترکر شدید احتجاج کیا۔
راشٹریہ جنتادل کے رہنما تیجسوی یادو نے ہفتے کے روز پٹنہ کے گاندھی میدان میں نئے زرعی قوانین کے خلاف مظاہرہ کیا اور دھرنے میں بیٹھ گئے۔
تیجسوی یادو نے زرعی قوانین کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسانوں کے مطالبات کے ساتھ ہیں۔ دھنداتا اور ان داتا کی لڑائی ہے۔ اور ہم ان داتا کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
اس سے قبل ضلع انتظامیہ نے راشٹریہ جنتادل کو گاندھی میدان کے میں دھرنا دینے کی اجازت نہیں دی تھی۔ انتظامیہ نے کہا تھا کہ گاندھی میدان دھرنا دینے کے لئے کوئی نامزد جگہ نہیں ہے۔ وبا کی وجہ سے گاندھی میدان صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کھولا جاتا ہے اور شام میں بند کردیا جاتا ہے ۔
مزید پڑھیں:
تیجسوی یادو سمیت 18 سرکردہ رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج
اس کے باوجود تیجسوی اور پارٹی رہنماؤں کارکنوں نے گاندھی مورتی کے پاس پہنچے اور کسانوں کی لڑائی لڑنے کے لئے عہد کیا۔
اس دوران تیجسوی نے سوالیہ لہجے میں پوچھا کہ کیا کسانوں کی حمایت میں آواز اٹھانا ، نئے قوانین میں لازمی طور پر ایم ایس پی کا مطالبہ کرنا، کھیت کھلیہان کو بچانے کے لئے لڑائی لڑنا جرم ہے۔ "اگر یہ جرم ہے تو ہم بار بار یہ جرم کریں گے۔" انہوں نے حکومت سے کسانوں کے تمام مطالبات پورے کرنے کا مطالبہ کیا۔