ETV Bharat / state

مظفرپور پہنچنے پر نتیش کمار کے خلاف زبردست احتجاج - اسپتال

بہار کے مظفرپور میں چمکی بخار کے قہر سے سو سے زائد معصوم بچوں کی موت کے بعد ریاست کے وزیر اعلیٰ کے یہاں پہنچنے پرلوگوں نے زبردست احتجاج کیا۔

مظفرپور میں نتیش کمار کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 18, 2019, 12:58 PM IST

Updated : Jun 18, 2019, 1:06 PM IST

نتیش کمار مظفر پور کے شری کرشنا میڈیکل کالج اور اسپتال ایس کے ایم سی ایچ) گئے اور مریضوں کے کنبوں سے ملاقات کی۔

مظفر پور میں نتیش کمار کے خلاف احتجاج

اسپتال کے باہر نتیش اور انتطامیہ کے خلاف مظاہرہ جاری ہے۔ بچوں کی موت سے بوکھلائے اہل خانہ نتیش کمار مردہ باد اور ہائے ہائے کے نعرے لگائے۔ لوگوں کا کہنا ہے، علاج ٹھیک سے نہیں ہورہا ہے، روز بچے مررہے ہیں۔ نتیش کمار اب کیوں جاگے ہیں، انہیں واپس چلے جانا چاہیے۔

نتیش کمار نے ڈاکٹروں اور افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ۔

یاد رہے کہ چمکی بخار سے اموات کی تعداد بڑھنے کے باوجود سی ایم نتیش کمار کے مظفرپور نہ آنے پر مسلسل سوال اٹھائے جا رہے تھے۔

نتیش کمار کے دورے کی وجہ سے اسپتال میں سکیورٹی مستعد کردی گئی ہے۔
ایسے میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو اور زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مظفر پور میں بچوں کی موت سے پورے ملک میں غم و غصہ ہے۔

بہار کی سابق وزیر اعلیٰ اور آر جے ڈی رہنما رابڑی دیوی نے نتیش کمار اور پی ایم مودی پر حملہ کرتے ہوئے اسے معصوموں کا قتل قرار دیا ہے۔

رابڑی دیوی نے ٹوئٹ کرکے کہا' این ڈی اے سرکار کی زبردست لاپروائی، وزیر اعلیٰ کی بدعنوان انتظام، وزیر صحت کے غیر ذمہ دار سلوک کی وجہ سے غریبوں کے 1000 سے زیادہ معصوم بچوں کی چمکی بخار کے بہانے قتل کیا گیا ہے۔'

Intro:Body:

mufeez

Conclusion:
Last Updated : Jun 18, 2019, 1:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.