ETV Bharat / state

آبادی کنٹرول پالیسی بی جے پی کا سیاسی پروپیگنڈا ہے: اشفاق الرحمٰن - جنتادل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق ارحمٰن

جنتادل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق الرحمٰن نے 'آبادی کنٹرول پالیسی' کو حکومت کا سیاسی ہتھکنڈا بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو تقسیم کرنے کا یہ ایک نیا شگوفہ ہے۔ اس کا مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

'آبادی کنٹرول پالیسی' بی جے پی کا سیاسی پروپیگنڈا ہے: اشفاق ارحمٰن

author img

By

Published : Aug 9, 2021, 2:32 PM IST

Updated : Aug 9, 2021, 2:39 PM IST

لکھنؤ: دو بچوں کا قانون بی جے پی کا سیاسی ہتھکنڈا ہے۔ اس سے مسلمان نہیں بلکہ غیر مسلموں کی بڑی آبادی متاثر ہوگی۔

ویڈیو

جنتادل راشٹر وادی کے قومی کنوینر اشفاق الرحمٰن نے آج ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی، اس دوران انہوں نے 'آبادی کنٹرول پالیسی' حکومت کا سیاسی ہتھکنڈا بتایا، انہوں نے کہا کہ ووٹ کو تقسیم کرنے کا یہ ایک نیا شگوفہ ہے۔ اس کا مسلمانوں پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت وقت کو جو بہتر لگتا ہے وہ کرتی ہے۔ آبادی پر کنٹرول کے لئے ایک زمانے میں اندرا گاندھی نے ٹرین میں مہم چلائی تھی۔ اشفاق الرحمٰن نے نے کہا کہ آبادی ایک قدرتی نظام کے تحت ہے۔ اس قانون کے ذریعہ بی جے پی کی نگاہیں کہیں اور ہے اور نشانہ کوئی اور ہے۔

اشفاق الرحمٰن نے بتایا کہ 1951 کی مردم شماری کے مطابق مسلمانوں کی آبادی 8 کروڑ تھی اور غیر مسلموں کی آبادی 25 کروڑ اور آج ان کی آبادی 120 کروڑ ہے۔

اشفاق نے کہا کہ نام نہاد سیکولر پارٹیاں یہ افواہ پھیلا رہی ہیں کہ مسلمان زد میں آئیں گے۔ اسی طرح فرقہ پرست پارٹیاں یہ کہ رہی ہیں کہ اس سے مسلمانوں کو ہم قابو میں کر لیں گے۔

مزید پڑھیں:

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نام بدلنا مودی حکومت کی سطحی سوچ: شکیل احمد

مسلمانوں کو تو نوکریاں ملتی نہیں ہیں تو ان کو کیا خطرہ ہے۔ مسلمان عرب ممالک میں نوکری کرکے اس ملک کے لئے پیسہ کماتے ہیں۔ دوسری جانب یہ کہا جاتا ہے کہ مسلمان 4 شادیاں کر کے زیادہ بچے پیدا کر رہا ہے۔ آج کسی مسلمان کی اوقات ہے کہ وہ چار شادی کرے۔

انہوں نے کہا کہ آبادی سے ملک کی ترقی نہیں رکتی ہے۔ آبادی کے ذریعہ مواقع پیدا کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبادی بوجھ ہوتی تو دنیا کی سب سے بڑی آبادی والا ملک چین اتنی ترقی نہیں کرتا۔ اور سب سے کم آبادی والا ہمارا پڑوسی ملک نیپال تمام تر وسائل ہونے کے باوجود ترقی سے دور نہیں ہوتا۔ اس لئے یہ سیاسی افواہ ہے۔

Last Updated : Aug 9, 2021, 2:39 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.