ETV Bharat / state

Muharram Procession گیا میں محرم جلوس سے قبل پولیس کا فلیگ مارچ - Muharram Procession

گیا میں آج رات سے محرم کے بڑے جلوسوں کے نکلنے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ یہ سلسلہ آئندہ گیارہ محرم یعنی کہ 30 جولائی تک جاری رہیگا اس دوران آج شام کو ڈی ایم اور ایس ایس پی کی قیادت میں شہر گیا میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ Police flag march ahead of Muharram procession in Gaya

گیا میں محرم جلوس سے قبل پولیس کا فلیگ مارچ

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 10:32 PM IST

گیا میں محرم جلوس سے قبل پولیس کا فلیگ مارچ

گیا: بہار کے ضلع گیا میں آج رات سے محرم کے بڑے جلوسوں کے نکلنے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔ یہ سلسلہ آئندہ گیارہ محرم یعنی کہ 30 جولائی تک جاری رہیگا اس دوران آج شام کو ڈی ایم اور ایس ایس پی کی قیادت میں شہر گیا میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ ضلع میں پرامن ماحول میں محرم کو اختتام کرانے کے لیے انتظامیہ کے افسران متحرک ہیں۔ ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی کی قیادت میں فلیگ مارچ نکالا گیا۔ جس میں ضلع پولیس کے ساتھ فساد کنٹرول دستہ بہار آرمڈ دستہ شامل تھے۔

ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایاکہ تمام حساس مقامات پر فلیگ مارچ کیا جارہاہے۔ اس کا بنیادی مقصد عام شہریوں میں تحفظ کے احساس کو بڑھانا ہے اور دشمن عناصر کے ساتھ جو فساد پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، انکے لیے ایک طرح سے سخت وارننگ ہے کہ وہ ایسی حرکت ہرگز نہیں کریں ، اگر کوئی حرکت شرپسند عناصر کریں گے تو پولیس اور انتظامیہ پوری طرح سے تیار ہے ، ان سے نمٹنے میں ذرا سی بھی تاخیر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: 3rd Meeting of INDIA اپوزیشن اتحاد انڈیا کا تیسرا اجلاس 25 اور 26 اگست کو ممبئی میں ہوگا

ڈی ایم تیاگ راجن نے کہاکہ کوئی بھی شخص اگر امن قانون کی صورتحال کو بگاڑ نے کی کوشش کرے گا ، تو سخت قانونی کاروائی کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا ۔انہوں نے پرامن ماحول میں محرم منانے کے لیے باشندوں سے اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.