ETV Bharat / state

Man Tortured Wife In Gaya بیٹی کی پیدائش سے ناراض شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا - بیٹی کی پیدائش سے ناراض شوہر

گیا پولیس نے ایک نوجوان کو اپنی بیوی کے ساتھ تشدد کرنے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ نوجوان جھارکھنڈ کا رہنے والا ہے۔ اس کی شادی گیا کی رہنی والی صابرین خاتون کے ساتھ ہوئی ہے۔

بیٹی کی پیدائش سے ناراض شوہر نے بیوی کو تشدد کا شکار بنایا

author img

By

Published : May 17, 2023, 5:12 PM IST

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کی پولیس نے ایک نوجوان کو جھارکھنڈ کے چترا ضلع سے گرفتار کیا ہے۔گرفتار نوجوان کا نام محمد شہباز عالم ہے جس پر اس کی بیوی صابرین پروین نے بیٹی ہونے پر گھریلو تشدد اور جہیز کا مسلسل مطالبہ کا الزام لگایا ہے۔اس معاملے میں گزشتہ کئی ماہ سے شہباز عالم راہ فرار تھا جسے شہر گیا کے رام پورتھانہ کی پولیس نے اسے منگل کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے بتایا کہ شہر گیا کے گیوال بیگہ بچلی مسجد کی رہنے والی صابرین پروین نے رام پورتھانہ میں گزشتہ 22مارچ 2023 کو تھانہ میں تحریری شکایت درج کرایا تھا جس میں انہوں نے بتایاتھا کہ اس کی شادی سنہ 2019میں شہباز عالم ابن محمد خالد جوڑی تھانہ چترا سے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Old Man Arrest جانوروں کے ساتھ غیرفطری فعل کرنے والا معمر شخص گرفتار

تاہم کچھ ماہ بعد سے اس پر شوہر اور سسرال کے لوگوں نے تشدد کرنا شروع کردیا تھا لیکن یہ سلسلہ ایک سال بعد اور بڑھ گیا جب اسے لڑکی ہوئی ، اسکا شوہر لڑکی پیدائش کے بعد سے ناراض ہوگیا۔اسے مسلسل مارپیٹ کرنے لگا۔لڑکی ہونے پر اسنے میرے گھروالوں سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ صابرین پروین نے بتایاکہ اس کے والد اس حالت میں نہیں تھے کہ وہ پانچ لاکھ روپے لاکر دیں ، حد سے زیادہ تشدد اس کے ساتھ ہوا ہے ، جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی لیکن شورمچانے پر محلے کے لوگوں کے جمع ہونے پر اسکی جان بچ گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.