شہر گیا کی فعال تنظیم بزمِ ندیم کے زیر اہتمام ہادی ہاشمی اسکول کے وسیع و عریض ہال میں ادبی نشست کا انعقاد ہوا۔
یہ نشست معروف بزرگ شاعر بدنام نظر کے اعزاز میں تھی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شاعر رونق شہری تشریف لائے۔
اس موقع پر رونق شہری کا نثری مجموعہ 'گدی کے چار اہم قلمکار' شعری مجموعہ 'اپنی طبیعت کا ہے الگ موسم' کا اجرا ہوا۔
اس نشست کی صدارت بزمِ ندیم کے بانی و صدر ندیم جعفری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض نوشاد ناداں نے انجام دیئے۔
اس نشست میں معروف ادیب علی امام بھی اعزازی مہمان کے طور پر موجود رہے اور نشست کے آخر میں تفصیل سے تاثرات اور مختلف شعراء نے اپنے کلام پیش کیے۔