ETV Bharat / state

پٹنہ: امیر شریعت کا کل انتخاب

امارت شرعیہ میں آٹھویں امیر شریعت کے انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔9 تاریخ بروز ہفتہ11 بجے دن المہدالعالی میں انتخاب ہونا ہے جو امارت شرعیہ کے مرکزی دفتر کے قریب واقع ہے۔

author img

By

Published : Oct 8, 2021, 10:22 PM IST

Updated : Oct 8, 2021, 10:43 PM IST

امارتِ شرعیہ کا انتخاب کل ہوگا
امارتِ شرعیہ کا انتخاب کل ہوگا

امارت شرعیہ کے آٹھویں امیر کا انتخاب 9 اکتوبر کو ہوگا۔ آج انتخابی کمیٹی نے پریس کانفرنس میں متفقہ طور امیر منتخب کرنے کا دعوی کیا لیکن 11 رکنی کمیٹی میں زبردست اختلاف نظر آئے۔

انتخابی کمیٹی کے پریس کانفرنس میں نظر آیا اختلاف انتخاب اتفاق رائے سے کرانے کا دعوی

امارت شرعیہ کی انتخابی کمیٹی نے انتخابی تیاریوں کے سلسلے کے تعلق سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔اس کمیٹی کے کنوینر ایم پی اشفاق کریم نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی اور فہد رحمانی نے اتفاق رائے سے امیر منتخب ہونے کا دعوی تو کیا، مگر ارکان انتخابی کمیٹی کے درمیان اختلاف صاف طور پر نظر آیا۔ نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی نے تیاریوں کے متعلق تفصیلی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان انتخاب ہوگا۔انہوں نے بھی اتفاق رائے سے امیر منتخب ہونے کا دعوی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: حق رائے دہی کےلیے لوگوں کو جدوجہد کرنا پڑتا ہے

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختلاف ہونے کی صورت میں ارباب حل و عقد اپنی رائے چار بکسوں میں اپنا نام اور دعویدار امیر کا نام لکھ کر ڈالیں گے۔انتخابی کمیٹی کے کنوینر اشفاق کریم نے اتفاق رائے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ کوئی ایک نام پیش کیا جائے گا۔جس پر تمام ارباب حل و عقد اپنی منظوری دیں گے۔اس طرح سے متفقہ طور پر امیر کا انتخاب ہو گا۔ اور ایسی روایت رہی ہے۔

مولانا ولی رحمانی کے صاحب زادے انتخابی کمیٹی رکن فہد رحمانی نے بھی اشفاق کریم کے مشورے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ارباب حل و عقد کو متفقہ طور پر امیر منتخب کرنے کا موقع ملنا چاہیے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختلاف رائے بھی ایک خوبصورت علامت ہے۔

Last Updated : Oct 8, 2021, 10:43 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.