کمشنر پنکج کمار پال کے زیر صدارت مگدھ میڈیکل کالج کے اجلاس گاہ میں میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ کے بعد پنکج کمار پال نے میڈیکل کالج کا جائزہ لیا۔
کالج کے سپریٹنڈنٹ نے کمشنر کو بتایا کہ ہسپتال میں ہر مہینے تقریباً تیس ہزار مریضوں کا او پی ڈی میں علاج کیا جاتا ہے۔
اس موقع پرپنکج کمار پال نے کہا کہ ہسپتال کے متعلق کافی شکایات سامنے آتی ہیں۔ انہوں نہ کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹر 11 بجے کے بعد آتے ہیں جو کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں ہے۔
پنکج کمار نے سپریٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ بایومیٹرک مشین ہر شعبے میں لگائی جائے اور اس کے اوپر سی سی ٹی وی کیمرہ بھی نصب کرایا جائے اور اسی کی بنیاد پر تنخواہ کی ادایئگی کی جائے۔ اس کے علاوہ ہسپتال میں دوا کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی دی گئی۔
پنکج کمار نے ہسپتال کے ہوسٹل میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ڈاکٹرز اور نرسیز کی نشاندہی کرکے ہوسٹل خالی کرانے کی بھی ہدایت دی۔
میٹنگ میں ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ کے علاوہ متعدد شعبے کے ڈاکٹرز بھی شامل تھے۔