ETV Bharat / state

اسامہ شہاب کو عدالت سے ضمانت مل گئی، فی الحال جیل میں ہی رہیں گے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 12:57 PM IST

اسامہ شہاب کو سیوان کے چھپیا گاؤں میں 42 کٹہ زمین فائرنگ کیس میں عدالت سے ضمانت مل گئی ہے تاہم وہ فی الحال جیل سے باہر نہیں آسکیں گے۔ land firing case in Chapia village of Siwan

Osama Shahab got bail from the court
Osama Shahab got bail from the court

سیوان: زمین کے تنازع پر فائرنگ کے مقدمے میں سابق ایم پی محمد شہاب الدین کے بیٹے اسامہ شہاب کو عدالت سے ضمانت مل گئی ہے۔ ان کی درخواست پر کل 22 تاریخ کو سماعت ہوئی اور دلائل بھی مکمل ہو گئے تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ آج عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔

  • اسامہ شہاب کو ضمانت مل گئی:

اسامہ شہاب کو فائرنگ کیس میں ضمانت مل گئی ہے، لیکن فی الحال وہ جیل میں ہی رہیں گے، کیونکہ موتیہاری ضلع میں ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ اس کیس میں اسامہ کو ضمانت ملنے کے بعد ہی وہ جیل سے باہر آپائیں گے۔ جس کیس میں اسامہ شہاب کو ضمانت ملی ہے وہ سیوان کے چھپیا گاؤں میں 42 کٹہ زمین کے تنازع پر فائرنگ کا معاملہ ہے۔

سیوان کورٹ کے ایڈوکیٹ ہری شنکر کا کہنا ہے کہ "بدھ کو ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں بحث ہوئی تھی۔ ہمارے سینئر ارون کمار ہیں۔ انہوں نے اسامہ شہاب کی طرف سے دلائل دیے تھے۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔ آج انہیں ضمانت مل گئی ہے۔ لیکن موتیہاری میں اسامہ شہاب کے خلاف ایک کیس رجسٹرڈ ہے، وہ تب ہی باہر آئیں گے جب انھیں وہاں سے بھی ضمانت مل جائے گی۔"

یہ بھی پڑھیں:لیو ان پارٹنر نے کاشی پور کے کرن کا قتل کیا تھا، گرل فرینڈ اور اس کے والدین گرفتار

  • اسامہ کو کوٹہ سے گرفتار کیا گیا:

زمین کے اس تنازع میں اسامہ کا نام بھی آیا، جس کے بعد حسین گنج تھانے میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے میں سیوان پولیس نے اسامہ کو راجستھان جانے کے بعد گرفتار کیا تھا، کیونکہ اسامہ ملزم ہونے کے بعد راجستھان چلے گئے تھے۔ جہاں کوٹہ پولیس نے انہیں تقریر کرتے ہوئے دفعہ 156 کے تحت گرفتار کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.