ETV Bharat / state

Organized Mushaira بھاگلپور میں مشاعرہ کا اہتمام

author img

By

Published : Jan 20, 2023, 10:16 PM IST

بھاگلپور میں منعقد مشاعرہ میں فیض رحمان فیض، ہارون رشید، جناب کاظم اشرفی، جاوید اختر، لکھی سرائے کے سید اسرافیل علی، بھاگلپور کے جوثر ایاغ، ڈاکٹر پی سی پانڈے، کلیم آذرسمیت متعدد شعرا نے شرکت کی ۔Conducting Mushairas and Koi Samils in Bhagalpur

مشاعرہ کا اہتمام
مشاعرہ کا اہتمام

مشاعرہ کا اہتمام

ریاست بہار کے بھاگلپور شہر میں ایک مشاعرہ اور کوی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشاعرہ میں زیادہ تر مقامی شعراء کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن مقامی کے علاوہ بیرون شہر کے بھی شعراء نے اپنے کلام سے لوگوں کو محظوظ کرایا۔ اس مشاعرہ میں فیض رحمان فیض، ہارون رشید، جناب کاظم اشرفی، جاوید اختر، لکھی سرائے کے سید اسرافیل علی، بھاگلپور کے جوثر ایاغ، ڈاکٹر پی سی پانڈے، کلیم آذر، جاوید راجپوری، مظہر مجاہدی، اصغر حسین کامل، اسلم پرویز اسلم، تفسیر فاطمہ، اسجد نظر ناظری، اکرام حسین شاد، افضل ندوی غازی وغیرہ نے اپنے کلام سنائے، اس مشاعرہ کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں سامعین موجود تھے۔ اس مشاعرہ کی نظامت ڈاکٹر ارشد رضا نے ادا کی۔ اس موقع پر ضلع کے اے ڈی ایم محفوظ عالم، اردو سیل کی انچارج ڈپٹی کلیکٹر کومل کرن بھی موجود رہے۔

جن شعراء کے کلام پسند کئے گئے انہیں قارئین کے لئے پیش کیا جا تا ہے۔

جھومتے گاتے لیکر چلو دست الفت میں اس جام کو

آؤ ارفع و اعلی کریں دونوں ہی بہنوں کے نام کو

ہندی اردو کھڑی رو بری کیسے لٹ جائے گی

فیض رحمن فیض

نفرت کا اندھیارا دور بھگائیں گے

ہر سو الفت کا اک دیپ جلائیں گے

ہارون رشید

تخیل میں اگر اردو ہو کاظم

تو نصب العین اردو بولتے ہیں

کاظم اشرفی

مسلماں اور ہندو ایسے اس بھارت میں رہتے ہیں

کہ جیسے آسماں پر چاند اور تارے چمکتے ہیں

جاوید اختر

تمہارے ساتھ بھی تنہا تمہیں نہیں چھوڑا

دعاء سے ڈھانپ کر رکھا کھلا نہیں چھوڑا

سید اسرافیل لکھی سرائے

ذرا بھی طبیعت یہاں نہیں لگتی

یہ اور بات ہے دنیا تری کمال کی ہے

جوثر ایاغ

نہ خار کی زباں اردو، نہیں تلوار کی زباں اردو

کہتے سبھی یہی کہ پیار ہی زباں اردو

ڈاکٹر سی پی پانڈے

مری تہذیب کی اک خوشنما پہچان ہے اردو

غز ل کی ابرو ہے اور غزل کی جان ہے اردو

کلیم آذر

جو چھپاکر دلوں میں رکھتا ہے

اس کو اتنا ہی پیار ہوتا ہے

جاوید راج پوری

اس مادری زبان کے تحفظ کے واسطے

بزم فروغ اردو سجائی گئی ہے آج

مظہر مجاہدی

کبھی ہوا کبھی پانی پہ چل بھی سکتا ہے

وہ آدمی کبھی چہرہ بدل بھی سکتا ہے

اصغر حسین کامل

اگر تیرا چہرہ ہے قرآ ن جیسا

مرادل ہے ریشم کے جزدان جیسا

اسلم پرویز اسلم

کیسی ہے پیار ی پیاری اردو زباں ہماری

میری ہے نہ تمہاری ہے اردو زباں ہماری

تفسیر فاطمہ

مسلسل ہجر میں یوں جاں کنی دیکھی نہیں جاتی

گزرتا ہے جب بھی ہوں تیری گلی دیکھی نہیں جا تی

اسجد ناظری نظر

ا ک گھڑی جو وقت کا ساتھی سمجھ کر باندھی تھی

وہ روانی میں مسلسل وقت کو کم کر گئی

افضل ندوی غازی

میں ہنستا مسکراتا رہا مفلسی کے ساتھ

سودا کبھی کیا ہی نہیں زندگی کے ساتھ

مزید پڑھیں:Urdu Seminar And Mushaira in Darbhanga: دربھنگہ میں اردو ورکشاپ، سمینار و مشاعرے کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.