ETV Bharat / state

Organization of Islamic Quiz in Gaya گیا میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر جلسہ و اسلامی کوئز کا اہتمام

شہر گیا میں واقع مدرسہ ترتیل القرآن میں منعقدہ اسلامی کوئز انعامی مقابلے میں طلبہ کو انعام واکرام سے نوازا گیا ، اس موقع پر شہر کے معززین نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ہرتین ماہ پر اسلامی انعامی کوئز کا مقابلہ ہو جس میں طلبہ کی حوصلہ افزائی کے لیے بڑے انعامات سے نوازا جائے۔Organized meeting of Seerat-ul-Nabi (peace be upon him)

author img

By

Published : Nov 1, 2022, 1:29 PM IST

جلسہ سیرت النبیﷺ
جلسہ سیرت النبیﷺ

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع مدرسہ ترتیل القرآن میں سیرت النبیﷺ کے موضوع پر جلسہ اور اسلامی کوئز کا اہتمام ہوا اس میں طلبہ کو انعام واکرام سے بھی نوازا گیا، مدرسہ ترتیل القرآن کے ناظم اعلی مولانا عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ اس اجلاس کا مقصد طلبہ کے درمیان دینی معلومات میں اضافہ کرنا ہے اسلامی کوئز انعامی مقابلے میں صرف مدرسہ کے طالب علم ہی نہیں بلکہ وہ طلبہ جو اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں انہیں بھی بڑی تعداد میں شامل کیا گیا تھا۔Organized meeting of Seerat-ul-Nabi (peace be upon him)

عظمت اللہ ندوی نے کہاکہ چونکہ اسکولوں میں دینیات کی تعلیم نہیں ہوتی ہے، ایسے میں زیادہ تر بچے مذہبی معلومات سے واقف نہیں ہیں ، والدین صرف ' ناظرہ ' پڑھانے کے لیے کسی معلم کو ٹیوشن پڑھانے رکھ لیتے ہیں جس سے نہ ہی ناظرہ مکمل ہوتا ہے وہ عربی اور اردو کے ٹیوشن کو بند کردیتے ہیں ، جسکی وجہ سے طلبہ اپنے مذہب کی بنیادی چیزوں کے ساتھ اپنے اسلاف کے کردارو عمل، بزرگان دین کے عمل اور دیگر چیزوں سے ناواقف ہوتے ہیں یہاں تک کہ دیکھاگیا کہ زیادہ تر وہ طلبہ جو اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں انہیں کلمہ ، قرآن مقدس کی سورتیں اور صحابہ کرام کے نام ، خلفائے راشدین کے نام، اسلام کے بنیادی اصولوں اور پیغامات کی جانکاری نہیں ہوتی ہے لہذا پہل کی گئی ہے کہ ہرتین ماہ پر اسلامی کوئز اور سیرت النبیﷺ کے بیان کا اہتمام کیا جائے اور اسلامی کوئز میں شرکت کرنے والوں کو اچھے انعام واکرام سے نوازا جائے تاکہ طلبہ کی اس میں دلچسپی پڑھے اور وہ بنیادی چیزوں سے واقف ہوں۔

وہیں اس موقع پر بڑی تعداد میں شہر کے معززین طلبہ کے سرپرست اور علماء کی شرکت ہوئی جلسہ سیرت النبی کے عنوان پر منعقدہ جلسہ سے جمیعت علماء بہار کے نائب صدر مولانا فتح اللہ قدوسی نے خطاب کیا اور کہاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی انسانیت کے لیے نمونہ ہے۔

واضح ہوکہ بڑے پیمانے پر ضلع گیا میں اسلامی انعامی کوئز کا اہتمام نہیں ہوتا ہے تاہم اب مدرسہ ترتیل القرآن کے زیراہتمام شہر کے معززین نے بڑے پیمانے پر کوئز کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں سرکاری وغیرسرکاری اسکولوں کے طلبہ کو شامل کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:Milad Un Nabi Celebration انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جلسہ میلاد النبی کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.