پٹنہ ہائی کورٹ کے چار نومنتخب جج جسٹس انجنی کمار شرن جسٹس انل کمار سنہا جسٹس پر بھات کمار سنگھ اور جسٹس پارتھ سارتھی نے آج عہدے اور راز داری کا حلف لیا۔
اس موقع پر پٹنہ ہائی کورٹ کے جج بہار کے ایڈوکیٹ جنرل وکلا سابق جج اور دوسرے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
ان چار نئے ججوں کے بعد پٹنہ ہائی کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 31 ہو گئی ہے، جبکہ پٹنہ ہائی کورٹ میں ججوں کے لئے منظور شدہ عہدے 53 ہیں۔