ریاست بہار کے محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے اپنے خط میں کہا ہے کہ آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کے علامات کم و بیش کورونا سے ملتے جلتے ہیں لہذا ان بیماریوں پر بھی نگاہ رکھنا ضروری ہے۔
کورونا کو ختم کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ ریاستی حکومت بھی کئی سطحوں پر کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'پہلے مرحلے میں ریاست میں بڑی حد تک کورونا کو کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔ اب حکومت اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے کہ معاشرتی سطح پر یہ وبا پھیل نہ جائے۔ اس کے لئے محکمہ صحت نے حکمت عملی تیار کرنا شروع کردیا ہے۔'
پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے حکومت کے فیصلے کو ایک خط کے ذریعے تمام ضلع مجسٹریٹ کو آگاہ کیا ہے۔ کورونا کے درمیان ہی حکومت نے انفلوئنزا جیسی بیماری کی نشاندہی کر ان پر قابو پانے کی طرف کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس کام کی ذمہ داری تمام اضلاع کے ضلع مجسٹریٹ اور نگرانی کے افسران کو سونپی گئی ہے۔ یہ دونوں افسر اس کام کے نوڈل آفیسر ہوں گے۔