ETV Bharat / state

گیا میں کورونا کے ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 8:54 PM IST

گیا میں ایک ماہ کے دوران پائے جانے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ یہاں اب تک 29 ہزار چھ سو تین افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔

گیا میں کورونا کے ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں
گیا میں کورونا کے ایک بھی ایکٹیو کیس نہیں

بہار کے ضلع گیا میں کورونا کے تعلق سے دو اچھی خبریں ہیں۔ پہلی یہ کہ ضلع میں اب ایک بھی کورونا کے ایکٹیو کیس نہیں ہے یعنی ایکٹیو کیس زیرو ہو گیا ہے۔ ساتھ ہی ایک ماہ کے دوران پائے جانے والے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں پائے جانے والے کورونا کے دو مریض ایک ہفتے کے اندر ٹھیک ہوگئے اور ان کی رپورٹ منفی آئی ہے، گزشتہ پانچ ماہ سے کورونا کے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ضلع گیا میں اب تک 29 ہزار چھ سو تین افراد کورونا کو شکست دے چکے ہیں اور مکمل طور پر صحت مند ہو چکے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے پہلی اور دوسری لہر کے دوران ضلع میں 276 اموات بھی ہوئی تھی۔ محکمہ صحت سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں کورونا سے متاثر دو مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اس کے ساتھ ہی ضلع میں اب تک کورونا سے متاثر افراد کی کل تعداد 29 ہزار 879 ہو گئی ہے۔ جن میں 276 کی موت ہوئی جبکہ بقیہ سبھی صحت مند ہوچکے ہیں۔

ضلع گیا کے سول سرجن ڈاکٹر کمل کشور نے بتایا کہ ضلع میں کورونا ٹیسٹ چوبیس لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔ ضلع میں اوسطاً ہر روز چھ ہزار کورونا کے ٹیسٹ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ٹیسٹنگ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ گیا میں کورونا کمزور پڑ چکا ہے لیکن لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ تہوار ہے اور لوگ باہر سے بھی آرہے ہیں۔ ایسے میں کورونا کا خطرہ بالکل ٹلا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں کورونا وائرس کے 10 ہزار سے زائد نئے کیسز

انہوں نے کہا کہ جو باہر سے آرہے ہیں اور انہوں نے ویکسینیشن نہیں کرایا ہے تو انکے لیے اسٹیشن اور ہر پنچایت میں ویکسینیشن کا نظم ہے۔ جسمانی فاصلے اور ویکسینیشن ہی کورونا سے بچنے کا واحد طریقہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.