ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کے صحافی پر ایف آئی آر: نتیش حکومت پر تنقید - اشونی کمار چوبے

بہار کے بکسر ایمبولینس معاملے (Buxar Ambulance Case) کو دکھائے جانے پر ای ٹی وی بھارت (ETV BHARAT) کے نمائندہ اومیش پانڈے پر بی جے پی رہنما پرشورام چترویدی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جس پر بہار حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہیں۔

FIR against ETV Bharat journalist
ای ٹی وی بھارت کے صحافی پر ایف آئی آر درج کراکے گھیری نیتیش سرکار
author img

By

Published : May 31, 2021, 7:53 AM IST

بہار کے بکسر ایمبولینس معاملے (Buxar Ambulance Case) کو دکھائے جانے پر ای ٹی وی بھارت (ETV BHARAT) کے نمائندہ اومیش پانڈے پر بی جے پی رہنما پرشورام چترویدی نے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ جس پر بہار حکومت پر تنقیدیں کی جارہی ہے۔ تیجسوی یادو نے نتیش کمار پر نکتہ چینی کرتے ہوئے لکھا کہ زمینی سچائی کے سامنے لانے پر معاملہ درج کیا جارہا ہے، وہیں سرکار میں شامل 'ہم پارٹی' کے صدر اور سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے معاملے کی اعلی سطحی جانچ کی مانگ کی ہے۔

سابق وزیر اعلی جیتن رام مانجھی نے ٹویٹ کر کہا کہ "صحافی امیش پانڈے معاملے کی جانچ اعلی سطحی ہونی چاہیے، صحافی ہی ہے جو بے لوث ہو کر ہماری خامیوں کو ہم سے رو برو کرواتے ہیں۔ ان پر اس طرح کی کاروائی ٹھیک نہیں۔"

Nitish Sarkar besieges FIR against ETV Bharat journalist
جیتن رام مانجھی کا ٹوئٹ

دوسری طرف سابق نائب وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا'' نیتش کمار نے نئی پاری پارٹی شروع کی ہے۔ سرکار کی خامیوں اور زمینی حقیقت کو رپورٹ کرنے والے صحافیوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو رہا ہے، مرکزی وزیر اشونی کمار چوبے کے فرضی ایمبولینس کا پردہ فاش کرنے والے ای ٹی وی بھارت بہار کے صحافی کے خلاف FIR درج ہوا ہے''۔

تیجسوی یادو کا ٹوئٹ

ای ٹی وی نے دکھائی خبر

بہار میں کورونا بحران کے وقت جہاں محکمہ صحت سے لوگ پریشان تھے وہیں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت اشونی کمار چوبے نے اپنے پارلیمانی حلقہ بکسر میں ایمبولینس دی، جس سے لوگوں کی خدمت کی جا سکے۔ لیکن اشونی کمار چوبے کی طرف سے دی گئی ایک ہی ایمبولینس کا چار مرتبہ افتتاح کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔ جسے ای ٹی وی بھارت نے بڑی اہمیت کے ساتھ اجاگر کیا تھا۔

ایف آئی آر کرنے پر بی جے پی پر تنقید

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے اس کی تحقیقات کی جس میں بہت سارے سچ حیران کرنے والے سامنے آئے۔ جس کے بعد خبروں کو لگاتار دکھائے جانے کے پر بکسر ضلع کے سابق امیدوار اور بی جے پی لیڈر پرشورام چترویدی نے ان پر دس صفحے کی ایف آئی آر درج کرا دی۔

صحافی پر معاملہ درج ہونے کے بعد سے بہار کی سیاست میں گرماہت دکھائی دے رہی ہے۔ کئی لیڈران نے کھل کر ایف آئی آر کو واپس لینے کی بات کہی ہے۔ سوشل میڈیا پر صحافی امیش پانڈے ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.