پٹنہ: وزیر اعلیٰ نتیش کمار جموں و کشمیر کے پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے ذریعہ کیے گئے گرینیڈ حملے میں بہار کے رہنے والے محمد ممتاز کی موت پر سوگوار ہیں۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا۔ Militant attack in Pulwama
وزیر اعلیٰ نے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والے محمد ممتاز کے پسماندگان کو وزیر اعلیٰ راحت فنڈ سے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ لیبر و سائل محکمہ اور محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے چلائی جانے والی اسکیموں سے ضابطہ کے مطابق دیگر فوائد دینے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔
مزید پڑھیں:
وزیر اعلیٰ نے دہلی میں بہار کے ریجنل کمشنر کو متوفی کے جسد خاکی کو اس کے آبائی گا ¶ں پہنچانے کا مناسب انتظام کرنے کی ہدایت دی ہے۔ساتھ ہی زخمیوں کے مناسب علاج کے ساتھ ساتھ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایات دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اس دہشت گردانہ حملے میں زخمی ہونے والے مزدوروں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ہے۔ Militant attack in Pulwama
یواین آئی