ETV Bharat / state

نومنتخب نائب وزیر اعلیٰ کی ارریہ میں آمد، کارکنان میں گرمجوشی - کٹیہار کا رکن اسمبلی

بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے اتحاد کی زبردست کامیابی کے بعد نتیش حکومت اقتدار میں آ چکی ہے اور نتیش کمار بطور وزیر اعلیٰ سمیت کئی لیڈران نے وزیر کا حلف لیا ہے۔ اس بار بہار میں ایک وزیر اعلیٰ کے ساتھ دو نائب وزیر اعلیٰ نے بھی حلف لیا ہے جن میں سے ایک سیمانچل حلقہ سے آتے ہیں۔

Newly elected Deputy Chief Minister arrives in Araria, warmth among workers
نومنتخب نائب وزیر اعلیٰ کی ارریہ میں آمد، کارکنان میں گرمجوشی
author img

By

Published : Nov 19, 2020, 5:05 PM IST

سیمانچل کے حصے میں پہلی بار نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ ملا ہے جن کا تعلق کٹیہار سے ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ بننے کے بعد پہلی بار پٹنہ سے کٹیہار جانے کے دوران نومنتخب نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد کا ارریہ کے بی جے پی کارکنان نے بس اسٹینڈ واقع نیشنل ہائی وے پر زبردست استقبال کیا اور نعرے لگائے۔

نومنتخب نائب وزیر اعلیٰ کی ارریہ میں آمد، کارکنان میں گرمجوشی

استقبال کے دوران نائب وزیر اعلیٰ کو کارکنان نے گلدستہ، مالا اور روایتی پاگ پیش کیا۔ بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ تارکشور پرساد نے سیمانچل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیمانچل کی ترقی ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

سیمانچل والوں کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ انہوں نے آپ کے بیٹے کو اتنا بڑا عہدہ دیا۔ میں کٹیہار کا رکن اسمبلی ہوں اس لئے پورنیہ و سہرسہ زون کی ترقی کے لئے مجھ سے جو بن پڑے گا وہ میں کروں گا، صرف سیمانچل ہی نہیں بلکہ آنے والے دنوں میں پورے بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ خود کفیل بھارت اور خود کفیل بہار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا ہے اس کے لئے ہماری حکومت پر عزم ہے۔ اس مرتبہ جو اکثریت این ڈی اے اتحاد کو ملی ہے وہ بچے ہوئے کام پورے کرنے کے لیے ملی ہے۔ ہم نے تعلیم، روزگار، صحت، سڑک، پل پلیا حلقوں میں جو کام کئے ہیں اسے عوام دیکھ رہے، جس وجہ سے ہم پر ایک بار پھر سے بھروسہ کرتے ہوئے اقتدار سونپی ہے۔

اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ کی آمد کو لے کر ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار، نگر تھانہ صدر سنیل کمار پولس اہلکار کے ساتھ موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.