ETV Bharat / state

گیا راجگیر مہوتسو میلہ: مسلم کاروباری مفت اسٹال لگا سکتے ہیں - مسلم کاروباروں کو راجگیر میلہ میں مفت اسٹال کا آفر

بہار حکومت نے گیا کے راجگیر مہوتسو میلہ میں مسلم کاروباریوں کو مفت اسٹال لگانے کا آفر دیا ہے۔ یہ موقع صرف ان مسلم کاروباریوں کو ملے گا جنہوں نے وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔ Rajgir Mahotsav Mela 2023 in Gaya

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 1:31 PM IST

Updated : Nov 27, 2023, 1:37 PM IST

گیا: بہار کے گیا ضلع کے مسلم کاروباریوں جنہوں نے وزیر اعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت کاروبار کیا ہے، انہیں راجگیر میلہ میں مفت اسٹال لگانے کی جگہ دستیاب کرائی جارہی ہے۔ اگر کوئی تاجر اس خصوصی پیش کش کا فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ آج ضلع محکمہ اقلیتی فلاح سے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔ اس کے لیے صرف درخواست دینے کی ضرورت ہے، بقیہ ساری کارروائی ضلع محکمہ اقلیتی فلاح انجام دے گا۔

وزیر اعلیٰ اقلیتی روزگار قرض اسکیم سے قرض حاصل کرنے والے والوں کے لیے راجگیر مہوتسو میں اپنا اسٹال لگانے کا یہ سنہری موقع ہے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے کاروبار کو فروغ دینے کی غرض سے راجگیر مہوتسو میں مفت اسٹال لگانے کا موقع دیا جا رہا ہے۔ محکمہ اقلیتی فلاح کی جانب سے یہ پہل کی گئی ہے۔ اس حولہ سے ضلع گیا محکمہ اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے بتایا کہ اس اسکیم کے استفادہ کنندگان میں سے جو راجگیر مہوتسو میں اپنا اسٹال لگانا چاہتے ہیں وہ آج 27.11.2023 شام 5 بجے تک اقلیتی بہبود دفتر گیا میں اپنی درخواست جمع کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کھادی کی صنعت سے تیار مصنوعات کا لگا میلہ

Modi Ji Chai Pakauda Stall: 'مودی جی چائے پکوڑا اسٹال' لوگوں کی توجہ کا مرکز

اس میلے کا آغاز تیس نومبر سے ہوگا۔ راجگیر میلہ بہار کے چند بڑے کاروباری میلوں میں ایک ہے۔ اس میلے کا افتتاح خود وزیر اعلی نتیش کمار کرتے ہیں اور اس میلے پر اُن کی خاص نگاہ ہوتی ہے۔ یہاں اس میلے میں دور دراز سے لوگ پہنچتے ہیں اور یہ بڑا تجارتی میلہ ہے۔ واضح رہے کہ اس میلے میں حصہ لینے والوں کو اسٹال کا کوئی کرایہ ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ حکومت بہار کی جانب سے اسٹال لگانے کی جگہ مفت میں فراہم کی جاتی ہے اور ہر طرح سے کاروباریوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میلے میں آنے والوں کو بعد میں حکومت بہار کی جانب سے لگنے والے کئی اور میلوں میں اسٹال لگانے کا موقع ملتا ہے۔

Last Updated : Nov 27, 2023, 1:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.