دربھنگہ: ریاست بہار کے مشرقی چمپارن میں جے شری رام نہیں کہنے پر گزشتہ دنوں کچھ شرپسندوں نے ایک مسلم نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا اس سلسلے میں آج انصاف منچ کے کارکنوں نے ملک میں مذہب کے نام پر ہراساں اور قتل وغارت خلاف دربھنگہ میں شدید احتجاج کیا -
اس دوران انصاف منچ کے نائب صدر نیاز احمد نے کہا کہ مدھوبنی میں اور موتیہاری میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے اسرائیل نامی ایک نوجوان کو جے شری رام کا نارا نہیں لگانے پر بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
دوسری طرف لاک ڈاؤن کے دوران چمپارن سے لے کر گوپال گنج اور مظفر پور تک نفرت پھیلانے والے شرپسندوں نے بے گناہ لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے۔
اسی کے خلاف آج انصاف منچ کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا۔