ضلع گیا کے ہیڈ کواٹر سے قریب 30 کلومیٹر دوری پرواقع ٹنکپا میں ایک خاتون نے اپنے دو بچوں کے ساتھ ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔
گیا پہاڑ پور ریلوے لائن کے فیروبیگہا گاؤں کے قریب ایک خاتون نے اپنے دو بچوں سمیت ٹرین سے کٹ کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ سنیچر کو پیش آیا ہے۔
تینوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ہے۔ ٹنکپا کے مانکڈیہا گاؤں کی خاتون رہنے والی تھی۔ واقعہ کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔
کنبہ کے افراد نے تینوں لاشوں کو لیکر اپنے گھر چلی گئی۔
وااقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کوگاؤں پہنچنے کی اطلاع ہے، پولیس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے، سبھی پہلوں پر جانچ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔