ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں ہونے والی ایک شادی کے محض دو دنوں کے بعد دولہے کی موت ہوگئی تھی۔
گذشتہ ماہ 15 جون 2020 کو شادی ہوئی تھی۔
یہ واقعہ پٹنہ سے 50کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گاؤں پالی گنج کا ہے۔
دولہے کی موت کا سبب گاؤں والوں نے کورونا بتایا تھا، اس کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے کارروائی کی گئی اور شادی میں شریک ہونے والے 125 افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے والے 100 سے زائد افراد اس بیماری میں مبتلا پائے گئے ہیں۔
محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پیر کو اس شادی میں شریک ہونے والے 79 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی 24 سے زیادہ افراد اس متاثر ہوئے ہیں۔
اس سلسلے میں پالی گنج کے بلاک ڈویلپمنٹ آفیسر چرن جیو پانڈے نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے محلوں کو سیل کردیا گیا ہے۔