ETV Bharat / state

Mirza Ghalib College Gaya: مرزا غالب کالج میں ماہانہ ٹیسٹ کا آغاز

بہار کے سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں اب ہر ماہ طلباء کا ٹیسٹ ہوگا۔ منگل سے ٹیسٹ شروع ہو گئے ہیں اور امتحان کے پہلے روز مرزا غالب کالج کے احاطہ میں دن بھر طلبہ کا تانتا بندھا رہا۔

مرزا غالب کالج میں ماہانہ ٹیسٹ کا آغاز
مرزا غالب کالج میں ماہانہ ٹیسٹ کا آغاز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 26, 2023, 9:09 PM IST

مرزا غالب کالج میں ماہانہ ٹیسٹ کا آغاز
مرزا غالب کالج میں ماہانہ ٹیسٹ کا آغاز

گیا (بہار) : محکمہ تعلیم، بہار، کی ہدایت پر منگل کو ضلع میں گیارہویں او ربارہویں جماعت کا ماہانہ ٹیسٹ شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں واقع اقلیتی کالج مرزا غالب کالج میں تین نشستوں میں پہلے دن امتحان منعقد ہوا۔ چونکہ مرزا غالب کالج میں طلبہ و طالبات کی تعداد زیادہ ہے، اس وجہ سے دن بھر کالج کا احاطہ طلبا و طالبات سے بھرا رہا۔

امن ماحول میں اور نقل سے پاک امتحان کرانے اور طلباء کی جانب سے شور و غل نہ کرنے کو یقینی بنانے کی خاطر خود سیکریٹری شبیع عارفین شمسی اور پروفیسر انچارج ڈاکٹر شجاعت علی خان متحرک رہے۔ سیکریٹری نے پرنسپل کے ہمراہ سبھی امتحان ہالز کا بھی جائزہ لیا اور اس دوران کالج کے اساتذہ اور اسٹاف کو متحرک کرتے بھی نظر آئے۔ سکریٹری شمسی طلباء سے بھی مخاطب ہوئے اور کہا کہ ’’آپ کی بہتر تعلیم و تدریس کے لیے کالج عملہ اور یہاں کے اساتذہ و دیگر اسٹاف کوشاں ہیں۔ ماہانہ ٹیسٹ آپکی صلاحیتوں کو مزید نکھارے گا۔‘‘ انہوں نے طلبہ کو سیلیبس کے حساب سے تیاری کرکے امتحان حال میں پہنچنے پر زور دیتے ہوئے کہا: ’’اگر اس سوچ کے ساتھ آپ ابھی سے ہی تیاری کریں گے تو یقین جانیے کہ فائنل کا رزلٹ انتہائی شاندار ہوگا اور آپکو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتاہے۔‘‘

سیکریٹری شمسی نے اس دوران کالج کی کثیر المنزلہ عمارت کی ہر منزل پر پہنچ کر جائزہ لیا اور ساتھ ہی کمیوں کو فوری طور پر دور بھی کروایا۔ کالج میں چونکہ ٹیسٹ ہو رہا ہے اس وجہ سے بجلی اور روشنی کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا۔ پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے بتایا کہ ’’پہلے دن صبح سے ہی سیکریٹری شمسی کالج میں متحرک رہے اور جائزہ لیتے رہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Competition Held at Mirza Ghalib College تقریری و تحریری مقابلوں سے بچوں میں اعتماد پیدا ہوتا ہے

امتحان کے دوران طلباء کو کسی طرح کی پریشانی نہیں ہو اس کا مکمل خیال رکھا گیا تھا۔ کالج اسٹاف کی مستعدی کی وجہ سے بڑے سکون سے پہلے دن کا ٹیسٹ اختتام ہوا ہے۔ شجاعت علی نے مزید بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں کا سوال نامہ محکمہ تعلیم کے ذریعے بھیجا گیا تھا جبکہ آنرس سمسٹر ون کا سوال نامہ یہیں سے تیار ہوا ہے۔ مرزا غالب کالج میں گیارہویں اوربارہویں میں قریب چار ہزار سے زائد طلبا و طالبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس امتحان کا مقصد طلباء کی حاضری فیصد بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریگولر کلاس کو بہتر ڈھنگ سے انجام دینا بھی ہے اور ماہانہ ٹیسٹ سے طلباء کی صلاحیت بھی بڑھے گی۔ یہ امتحانات 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

شجاعت علی کے مطابق ٹیسٹ کے ساتھ کالج میں پارٹ ٹو کا فارم بھی داخل کیے جا رہے ہیں حالانکہ بدھ کو فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ ہے اور فارم بھرنے، امتحانات ساتھ ساتھ جاری رہنے کی وجہ سے کالج میں طلباء کا ہجوم ہے۔ انہوں نے اس دوران سیکریٹری شبیع عارفین شمسی کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ’’سیکریٹری مستعدی سے ہر کام انجام دے رہے ہیں، مستعدی سے سبھی چیزوں پر نگاہ رکھتے ہیں، کالج کا نظام مہذب اور پرسکون طریقے سے چل رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے وہ از خود باریک بینی سے سبھی معاملات پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.