بہار قانون ساز کا مانسون اجلاس 26 جولائی سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ اجلاس 30 جولائی تک چلے گا۔
اس دوران پانچ نشستیں ہونگی۔ اس کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
برسراقتدار اور حزب اختلاف بھی تیار ہے۔ اراکین اپنے حلقہ کے مسائل کے سوالات تیار کر رہے ہیں۔
ایم آئی ایم کے ریاستی صدر اخترالایمان اور آر جے ڈی کے رکن اسمبلی محمد نہال الدین ای ٹی وی سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ حکومت نے اجلاس کے نام پر خانہ پرتی کی ہے۔
ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی اور ریاستی صدر اختر الایمان نے اس اجلاس کو حکومت کی خانہ پورتی قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کے لیے آپسی اتحاد ضروری: نتیش کمار
انہوں نے کہا کہ ہماری جو ذمہ داریاں ہیں اس کو پورا کریں گے۔ حکومت کی کمیاں اپنے علاقے کے مسائل سیمانچل میں سیلاب، کورونا دور کی کمیاں اور لا اینڈ آڈر کے بدحالی کو ایوان میں رکھیں گے۔
آر جے ڈی کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی نہال الدین نے کہا کہ اس چھوٹے سے اجلاس میں صرف خانہ پورتی ہی ہوگی۔
حکومت کو خرچ کے لئے پیسوں کے منظوری کی ضرورت ہوگی اس کے علاوہ کچھ بل ہونگے جس کو حکومت پاس کرائے گی۔
انہوں نے کہا ایک گھنٹے کا وقفہ سوال ہوتا ہے جو ہنگامے کی نظر ہو جائے گا۔