ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل: چنار کی شاخ گرنے سے موت کا معاملہ، مجسٹریل جانچ حکم - GANDERBAL CHINAR TREE FALL

چنار کا درخت کاٹنے کے دوران اس کی شاخ ایک نوجوان پر جاگری، جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔

چنار کا درخت کاٹنے کے دوران شخص کی موت کے معاملے میں مجسٹریل نے تحقیقات کرنے کا حکم دیا
چنار کا درخت کاٹنے کے دوران شخص کی موت کے معاملے میں مجسٹریل نے تحقیقات کرنے کا حکم دیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 3 hours ago

گاندربل: ضلع گاندربل کے پتی رام پورہ علاقے میں غیر قانونی طور پر چنار کا درخت کاٹنے کے دوران ایک شاخ کنڈیکٹر پر جاگری جس کے نتیجے میں اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کے پتی رامپورہ علاقے میں منگل کے روز غیر قانونی طور پر چنار کی کٹائی ہو رہی تھی کہ اسی دوران اس روٹ پر ایک گاڑی جو صفاپورہ سے آرہی تھی گاندربل کی طرف نکل پڑی۔

ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی گاڑی کا کنڈیکٹر نیچے آیا تو اس دوران چنار کے درخت سے وزنی ٹہنی اس پر جاگری جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی کنڈ یکٹر کو علاج کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت عمان اکبر گنائی ولد علی محمد گنائی ساکن صفاپورہ کے بطور کی گئی ہے۔ نوجوان کی ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی لوگوں نے احتجاج کیا اور اس واقعے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرانے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کار روائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ چنار کا درخت کاٹنا قانونی طور جرم ہے لیکن اس کے باوجود بھی متعلقہ محکمہ کی بے حسی کی وجہ سے غیر قانونی طور پر چنار کے درخت کو کاٹا جا رہا تھا۔

انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ محکمہ کے کون سے افسراں نے مذکورہ شخص کو چنار کا درخت کاٹنے کی اجازت دی تھی اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔ معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر محکمہ مال محمد الطاف بٹ کی سر براہی میں ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔کمیٹی کو ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:جموں کے کٹھوعہ میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی، دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت

حکام کا کہنا ہے کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے جو چنار کا درخت کٹوا رہا تھا وہ بی جے پی کا ضلع صدر ہےاور جس کا وہ بھرپور فائدہ اٹھاتا ہے اس سے پہلے بھی محکمہ ایریگیشن نے اس کے گھر کا کام روک دیا تھا کیونکہ وہ وہاں سے بہنے والی کوہل کے کنارے پر مکان تعمیر کر رہا تھا یا یوں کہا جائے کہ یہ غیر قانونی کام انجام دیا جا رہا تھا اور اکثر دیکھنے کو مل رہا ہے کہ اثر رسوخ والے فرد کے سامنے بیشتر محکمے بے بسی کا مظاہرہ کررہے ہیں البتہ غریب اور پسماندہ لوگوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Last Updated : 3 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.