پٹنہ: بہار اسمبلی بلڈنگ کے صد سالہ تقریب کے اختتامی پروگرام میں شامل ہونے کیلئے یک روزہ دورے پر پٹنہ پہنچے وزیراعظم نریندر مودی کا یہاں گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ Modi receives warm welcome at Patna Airport
پٹنہ کے جے پرکاش نارائن بین الاقوامی ایئر پورٹ پر وزیراعظم مودی کا خیر مقدم بہار کے گورنر پھاگو چوہان، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور سنیئر لیڈران نے گرمجوشی سے کیا۔
وزیراعظم یہاں تقریباً 35 منٹ قیام کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کے کابینی رفقاء کے ساتھ بات چیت کی اس کے بعد وہ بہار اسمبلی صد سالہ اختتامی تقریب میں حصہ لینے پہنچے۔
مزید پڑھیں:
مودی نے شام چھ بجے بہار اسمبلی احاطہ میں بنے شتابدی یادگار ستون کی نقاب کشائی اور اسمبلی کے نئے میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے بعد وزیراعظم، وزیراعلیٰ نتیش کمار اور اپوزیشن لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے ایک ساتھ ایک اسٹیج ساجھا کیا۔
تقریب میں مودی کے خطاب سے قبل نتیش کمار اور تیجسوی پرساد یادو نے لوگوں سے خطاب کی بعد ازیں مودی تقریبا شام سات بجے دہلی لوٹ جائیں گے۔
یواین آئی۔