ETV Bharat / state

زرعی قانون کی مخالفت میں وزیراعظم کا پتلا نذر آتش - جن ادھیکار پارٹی

مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیے گئے زرعی قانون کی مخالفت دارالحکومت دہلی کے علاوہ اب آہستہ آہستہ ریاستی سطح پر بھی شروع ہوگئی ہے۔

Modi effigies burnt in Aararia to register protest against farm laws
زرعی قانون کی مخالفت میں وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش
author img

By

Published : Dec 2, 2020, 5:25 PM IST

اس ضمن میں آج ارریہ کے چاندنی چوک پر مختلف تنظیموں کے کارکنان نے کسانوں کے ساتھ مل کر وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا اور مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے زرعی قانون کو واپس لیے جانے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین میں کانگریس کے ضلعی ترجمان سبطین احمد، جن جاگرن شکتی یونین کے آشیش رنجن، جن ادھیکار پارٹی کے ضلی صدر امتیاز انیس عرف لڈو، سماجی کارکن فیصل یاسین کے علاوہ درجنوں کسان موجود تھے۔

زرعی قانون کی مخالفت میں وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش

کانگریس ترجمان سبطین احمد نے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کیا گیا زرعی قانون کسی بھی طرح کسانوں کے حق میں نہیں ہے، اس قانون سے کسانوں کے اوپر مزید قرض بڑھے گا، آج ہزاروں کی تعداد میں کسان بھائی اپنے حقوق کی بازیابی کے لیے دہلی میں مظاہرہ کررہے ہیں۔لیکن یہ کسان مخالف حکومت ان سے بات تک کرنے کو تیار نہیں ہے، کسان ہی ہمارے ملک کے بنیاد ہیں، اگر ان کے حقوق کو پامال کرنے کی کوشش ہوگی تو اس ملک کا ایک ایک شہری کسان کے شانہ بشانہ نظر آئے گا، ہم اس قانون کی مخالفت اس وقت تک کرتے رہیں گے جب تک یہ قانون واپس نہ لیا جائے یا اس میں ترمیم نہ ہو ۔

جن جاگرن شکتی یونین کے رکن آشیش رنجن نے کہا کہ مودی حکومت شروع سے ہی کسان مخالف ذہن رکھتی ہے، انہیں کسانوں کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں، انہیں صرف سرمایہ داروں کی فکر ہے کہ ان کے جیب میں کیسے روپے پہنچے، آج جو کسان بھائی اپنے حق کی آواز بلند کررہے ہیں وہ بالکل درست اور واجب ہے۔ اس حکومت کو دوسری ریاستوں میں انتخاب کی تشہیر کرنے کی فرصت ہے لیکن کسانوں کے مسائل سننے کا وقت نہیں ہے۔ جب تک کسانوں کا مطالبہ پورا نہیں ہو جاتا تب تک یہ تحریک جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.