ETV Bharat / state

موبائل سروس سینٹر میں چوری کا سرغنہ گرفتار - پشکر کمار

ارریہ میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے موبائل چور کے سرغنہ کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس اس کو اپنی بڑی کامیابی بتا رہی ہے۔

Mobile theft ringleader arrested in arraria
موبائل سروس سینٹر میں ہوئی چوری کا سرغنہ گرفتار
author img

By

Published : Jun 22, 2020, 6:36 PM IST

گزشتہ دنوں نگر تھانہ حلقہ کے اے ڈی بی چوک واقع ایک موبائل سروس کے دکان میں کچھ نامعلوم چوروں نے شٹر توڑ کر موبائل، نقدی سمیت لاکھوں روپے کا سامان چوری کیا تھا، چوری کے بعد نگر تھانہ پولس نے محض دو دنوں میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے چور سمیت چوری موبائل و روپے کی برآمدگی بھی کر لی ہے۔

موبائل سروس سینٹر میں ہوئی چوری کا سرغنہ گرفتار

اس تعلق سے ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے آج پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو معلومات فراہم کی۔

پشکر کمار نے بتایا کہ ادھر لگاتار کئی دنوں سے شہر میں چوری کے واقعات بڑھ گئے ہیں مگر پولس بھی اپنا کام بخوبی انجام دے رہی ہے اور لگاتار ہو رہی چوری و چور کو پکڑ کر خلاصہ کر رہی ہے۔

پشکر کمار نے کہا کہ موبائل سروس سینٹر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں چور کی تصویر قید ہو گئی تھی جس میں تین چور شامل تھے، ان میں ایک پولس کی گرفت میں ہے باقی دو لوگوں کو پکڑنے کے لئے چھاپے ماری ہو رہی ہے۔ اس معاملے میں نگر تھانہ میں معاملہ نمبر 426/20 درج ہوا تھا، اس معاملے پر میں نے خود نگاہ بنا کر رکھی تھی۔

نگر تھانہ ایس ایچ او کنگ کندن نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر چور کی گرفتاری ہو سکی ہے، ریڈ می کمپنی کے تین موبائل کے ساتھ 28 سالہ مہتاب عالم ولد مرحوم ایوب عالم کو اس کے گھر سے بگڈھرا وارڈ نمبر 5 جوکی ہاٹ سے گرفتار کیا گیا ہے، مہتاب عالم کا اس سے پہلے بھی چوری کا ریکارڈ رہا ہے اور چوری کے ہی معاملہ میں جیل جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.