ETV Bharat / state

اقلیتی وزیرزماں خان کی غمزدہ خاندان سے ملاقات - کیمور ای ٹی وی بھارت خبر

ریاست بہار کے اقلیتی وزیر محمد زما خان چین پوراسمبلی کے گاوں سربٹ پہنچے ۔ گذشتہ روزمذکورہ گاوں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتوں کی موت ہوگئی تھی ۔اقلیتی وزیرنے غمزدہ خاندان سے ملاقات کی۔اور ساتھ ہی شعبہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب 4 لاکھ روپیے کی مددکی۔

اقلیتی وزیرزماں خان
اقلیتی وزیرزماں خان
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 6:11 PM IST

دراصل ریاست بہار کے ضلع کیمور کے سیربٹ گاؤں میں آسمانی بجلی گرنے سے متھو رام کی اہلیہ کی موت ہوگئی تھی۔

ریاستی اقلیتی وزیر محمد زماں خان نے میڈیا کو بتایا کہ سربیٹ گاؤں چین پور اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے ۔جہاں گذشتہ روز متھو رام کی 60 سالہ اہلیہ کی موت آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ خاندان انتہائی غریب ہے۔ متاثرہ خاندان سے ملاقات کرنے اور انہیں مالی امدادا دینے کے لئے وہ یہاں آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر فنڈ کے قواعد کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے امداد کے طور پر 4 لاکھ روپے مہلوک کے خاندان کو دیا گیا ہے ۔ اوردیگر ضروری سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں :چامراج نگر سانحہ میں فوت 36 افراد کے خاندان کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

اس موقع پر چین پور کے سرکل آفیسر اور دیگر بلاک سطح کے عہدیدار موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.